Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
صحابہ و اہلبیت سے محبت کے پیغام کے ساتھ دعوت اسلامی کے سالانہ اجتماع کا اختتام

صحابہ و اہلبیت سے محبت کے پیغام کے ساتھ دعوت اسلامی کے سالانہ اجتماع کا اختتام

23 Nov 2025
1 min read

صحابہ و اہلبیت سے محبت کے پیغام کے ساتھ دعوت اسلامی کے سالانہ اجتماع کا اختتام

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

دیونار ممبئی مہاراشٹرا ( بھارت)

 گونڈی ممبئ میں 22& 23 نومبر  کو دعوت اسلامی کا دو روزہ عظیم الشان اجتماع سال گزشتہ کی طرح امسال بھی منعقد ہوا جس میں کثیر تعدا میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

         دوسرے دن کے اجتماع کا آغاز بھی نماز تہجد سے ہی ہوگیا، اس میں بہت سارے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت بھی حاصل کی، مبلغ دعوت اسلامی جناب الطاف صاحب نے رقت انگیز دعا فرمائی، اس کے بعد تلاوت قرآن کا حلقہ لگایا گیا،اس کے بعد اسلامی بھائیوں نے اشراق و چاشت کی نماز بھی ادا کی۔ 

پھر وقفۂ آرام کے بعد حاجی عمار رضا عطاری نے (دوست کسے بنائے؟) کے موضوع پر ایک شاندار بیان کیا۔ آپ نے لوگوں کو اپنا دوست بنانے کے سلسلے میں مفید مشوروں سے نوازا۔ 

اس کے بعد مولانا بلال مدنی صاحب نے (خواجہ غریب نواز کے اخلاق) کے عنوان پر   ایک بہترین بیان فرمایا۔ پھر سید سلمان رضا عطاری نے (شوشل میڈیا کے نقصانات) کے موضوع پر ایک اصلاحی بیان فرمایا۔ آپ نے فحاشی اور بے حیائی پھیلانے والے چینلوں اور ان کے ویڈیوز دیکھنے سے حاضرین کو منع کیا۔ آپ نے FGN  چینل اور دعوت اسلامی کے دیگر چینلوں کو دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ 

اس کے بعد حاجی رضوان عطاری نے (مثبت سوچ کی فضیلت) پر ایک مفید بیان کیا۔آپ نے میاں بیوی کے درمیان اور گھریلو جھگڑوں کو ختم کرنے کےلیے بہترین طریقے بیان کیا، آپ نے کہا:" کہ شوہر کو بیوی اور بیوی کو شوہر کی اچھائیوں کو دیکھنا چاہئے نہ کہ برائیوں کو۔اس کے بعد مفتی یحییٰ رضا مصباحی، شیخ الحدیث جامعۃ المدینہ فیضانِ کنزالایمان بمبئی نے (عظمت صحابہ ) کے موضوع پر ایک پر مغز بیان کیا۔ آپ نے فرمایا:"کثرت کرامت افضلیت کی دلیل نہیں ہے، بلکہ قرب الہی افضلیت کی دلیل ہے، لہذا صحابہ کرام تمام ولیوں سے افضل ہیں"۔ آپ نے کہا:" کہ حضرت علی اور امیر معاویہ رضی اللہ عنھما کے درمیان جنگ کو پڑھنا حرام ہے۔اور فرمایا کہ صحابۂ کرام کی تعظیم کرنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے اور ان سے محبت کرنا لازم ہے۔

آپ نے لوگوں کو اپنے عقائد و اعمال کی حفاظت اور اصلاح کے لیے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابسطہ رہنے کی ترغیب دلائی، نیز صحابہ و اہلیبت کے تئیں کیا عقیدہرکھنا چاہئے، اس کے متعلق عوام کی رہنمائی فرمائی۔ اور فرمایا کہ:"ہمیں قرآن و حدیث شوشل میڈیا، گوگل اور A I سے نہیں سمجھنا نہیں چاہئے، بلکہ علمائے اہل سنت سے سمجھنا چاہئے۔

اس کے بعد جامعۃ المدینہ فیضانِ کنزالایمان بمبئی اور فیضان عطار ناگپور سے درس نظامی مکمل کرنے والے 124 طلبۂ کرام کو دستار فضیلت سے نوازا گیا۔ 

اس مبارک موقع پر رکن شورىٰ نے اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی علمائے کرام کی اہمیت اور فضیلت بھی بیان کیا۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383