Oct 23, 2025 07:37 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں: مولانا نصراللہ امجدی

تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں: مولانا نصراللہ امجدی

 تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں: مولانا نصراللہ امجدی 

(تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں) ملک نیپال کے کپلوستو ضلع میں ایک چھوٹا سا گاؤں "بگہیا " ہے جو وجے نگر گاؤں پالیکا میں پڑتا ہے میں اس چھوٹے سے گاؤں کا تذکرہ اس لیے کرنا چاہ رہا ہوں کیوں کہ وہ ایک متحرک و فعال، جفاکش، خوددار، نڈر و بے باک، حق گو، عوام و علما سیاستدانوں سے سے اچھے تعلقات قائم کرنے رکھنے والا عزیز من حضرت مولانا صدام حسین صاحب قبلہ منصوری (أطال اللہُ عمرہ) کی جائے پیدائش ہے. جو اپنی کم عمری میں عوام و خواص کے مابین وہ شہرت ومقبولیت حاصل کر چکے ہیں جو ہر کسی کو حاصل نہیں ہوتی. وہ اپنی بے باکی اور حق گوئی انتھک محنتوں کاوشوں اور اخلاق و کردار کی وجہ سے متعارف ہیں وہ نہ تو اپنوں کی قابل گرفت باتوں کو نظر انداز کرتے ہیں اور نہ ہی پرائے کو پر پھیلانے کی مہلت دیتے ہیں. خواہ وہ نجی مجالس ہوں یا پھر عام محافل جیسا کی آج ضلعی ادھیویشن میں ایک قابل گرفت بات پر اپنی بے باکی کا مظاہرہ کیا ہے اور فوری طور پر اچھوتے انتہائی بے باکی کے ساتھ جواب دیا ہے جو بڑے بڑے لوگ جواب دینے سے قاصر رہتے ہیں یہ سب ان کی ہمت و قوت جذبہ ایمانی ہے جو مغلوب نہیں ہوتے

 کیا دبے جس پہ حمایت کا ہو پنجہ تیرا # 

فی الحال وہ ملک نیپال میں ابھرتی ہوئی اور کم وقتوں میں انتہائی مقبول و معروف تنظیم بنام علما کونسل نیپال جو کہ قائد ملت حضرت علامہ سید غلام حسین مظہری کی صدارت و قیادت میں اپنی مقبولیت کا وہ سکہ جمایا کہ گاؤں پالیکا نگر پالیکا ضلعی صوبائی ملکی سطح پر علما کا مجتمع ہونا اور گاہے بگاہے سبھا پروگرام کے ذریعے ملک کے سیاسی لیڈران مکھمنتری سچھا منتری سی ایم پی ایم اکابر علما کو مدعو کر کے تنظیم کو متعارف کروانے میں کامیاب رہے اب یہ بلا تمثیل کہا جا سکتا ہے کہ اس تنظیم کا لوہا ہر ایک کو ماننا ہوگا اور اب اس تنظیم کے ذریعے اپنی بات بآسانی ایوان پارلیمان میں پہنچا سکتے ہیں 

یقینا سید صاحب قبلہ نے جو محنت و مشقت کی ہے اسے دیکھ کر بزرگوں کی یاد تازہ ہو رہی ہے جیسے تنظیم و مدارس کا قیام اور اس کی عروج و ارتقا میں رئیس القلم علامہ ارشد القادری علیہ الرحمۃ نے کتنی محنتیں کی ہیں کتنی مشقتوں کا سامنا کیا ہے یہ ہر صاحب علم و فضل جانتا ہے اور ان کی سیرت و سوانح میں تحریر ہے بلکہ آج خود مشاہدہ کر سکتے ہیں مثلاً آج سو سے زائد ممالک میں کام کرنے والی تنظیم بنام دعوت اسلامی ہر کس و ناکس جانتا ہے یہ رئیس القلم علامہ ارشد القادری ہی کی دی ہوئی تنظیم ہے دیکھیے آج اس کے فوائد کیا ہیں اور کہاں سے اٹھی کہاں تک پھیلی یونہی ہمیں امید ہے کہ علما اگر حضرت سید غلام حسین صاحب قبلہ کا ساتھ دیے تو اس تنظیم کی سرحد کہاں تک ہے تصور نہیں کر پائیں گے ان شا اللہ 

اسی تنظیم کی آج ضلعی ادھیویشن میں محب گرامی قدر حضرت مولانا صدام حسین کو ضلع کا صدر اعلی منتخب کیا گیا ہے اور علما کونسل کے اکابرین کا یہ فیصلہ بہت درست بلکہ حق بحقدار رسید کی سچائی ہے وہ بہت متحرک ہیں ان سے بہت امیدیں ہیں ان شا اللہ آنے والے وقتوں میں ہمیں امید ہے کہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کو اور بھی اعلی منصب سے سرفراز کیا جایے گا اور جو مخلص قوم کے تئیں درد رکھتے ہیں وہ بغیر کسی عہدے کے کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے 

یوں تو اس کا قیام چند سال قبل ہوا ہے مگر منتظمین و اراکین تنظیم خصوصاً ناشر مسلک اعلیٰ حضرت قاطع نجدیت کرشنا نگر و اطراف محافظ دین و ایمان دختران اہلسنت و جماعت قائد اہلسنت حضرت علامہ مشتاق احمد قادری برکاتی صاحب بانی و مہتمم جامعہ برکاتیہ کرشنا نگر کی شبانہ روز محنت شاقہ کو دیکھ کر امید قوی ہے کہ ان شاء اللہ وہ چند ہی سالوں میں ملک نیپال میں اپنی منفرد شناخت کا حامل ہوگا. اللہ تعالیٰ اپنے حبیبِ پاک صلی اللہ علیہ و سلم کے صدقے میں اس تنظیم کو روز بروز ترقی کی طرف گامزن فرمائے اور اس کے منتظمین و ممبران ، معاونین و مخیرین کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمر دراز عطا فرمائے. آمین بجاہ النبی الامین الکریم علیہ الصلاۃ والتسليم 

نصراللہ امجدی

 جامعہ مخدومیہ ام حبیبہ گرلس کالج چنروٹا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383