Oct 23, 2025 07:38 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
خطیب البراھین ایک گراں  قدرمرشد  اور کثیر  المریدین  شیخ وقت

خطیب البراھین ایک گراں قدرمرشد اور کثیر المریدین شیخ وقت

خطیب البراھین ایک گراں  قدرمرشد  اور کثیر المریدین  شیخ وقت

تحریر بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبدالمنان مصباحی [ متوفی ۱۴۳۴ھ/ ۱۲۰۱۲] علیہ الرحمہ

’’ خطیب البراہین حضرت مولانا مولوی مفتی محمد نظام الدین صاحب ، شیخ الحدیث دارالعلوم تنویر الاسلام امرڈوبھا، ضلع بستی علماے اہلِ سنت میں ایک ذی وقار عالم اور مدرسین میں ایک بلند پایہ شیخ الحدیث ، جن کے کثیر التعداد شاگرد پورے ہندوستان میں پھیلے ہوئے ہیں، مرشدین میں ایک گراں قدر مرشد اور کثیر المریدین شیخ وقت اور پیر طریقت شمار کیے جاتے ہیں ، اور رشد وہدایت اور وعظ و تقریر میں پورے ہندوستان کے طبقہ اہلِ سنت میں خطیب البراہین کے نام سے معروف ومشہور ہیں۔ 

حضرت مولانا نظام الدین صاحب زید مجدہٗ اپنی تقریروں میں اس امر کی پابندی کرتے ہیں کہ جوکچھ بیان کرتے ہیں قرآن واحادیث اور اقوال ائمہ کی روشنی میں اگر بات قرآن کی ہے تو پارہ نمبر سورہ اس کے نام کی وضاحت کے ساتھ، اگر حدیث کی ہے تو کتاب اور مصنف کانام حدیث کی عبارت جلد وصفحہ کا بیان اور سطر سطر کی توضیح اور بسااوقات کسمطبع میں کتاب چھپی اس کا بھی حوالہ پیش کرتے، تقریر میں زبان سے نکلی ہوئی دینی ایمانی اور اسلامی بات کو حوالوں اور شہادتوں سے مزین کرکے پتھر کی چٹان اوردبیر ملک کا بیان بنادیتے ہیں۔جسے نہ کاٹا جاسکے نہ بدلا اور ہٹایا جاسکے اور موقع بموقع اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے کلام بلاغت نظام کی چاشنی سے اپنے کلام میں عشق ومحبت کی شیرینی گھول دیتے ہیں اور عالم یہ ہوتا کہ وہ کہیں اور سناکرے کوئی مولانا اپنے بیان کی کیفیت میں خود ڈوب جاتے اور سننے والوں کا یہ حال کہ شخص ششدر وحیران ٹکٹکی باندھے ان کا چہرہ دیکھ رہا ہے اور ان کی باتیں سن رہا ہے ۔اور دل میں سوچ رہا ہے یا اللہ !مولانا کا علم کتنا وسیع ہے اور ان کا قوت حافظہ کتناقوی ہے۔(خطبات خطیب البراہین ص:۴)         خصوصی پیش کش: نیپال اردو ٹائمز

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383