سنی تبلیغی جماعت(گولڈن جوبلی) عزائم اور مقاصد
از:محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
رکن سنی تبلیغی جماعت باسنی ناگورشریف
آل راجستھان سنی تبلیغی جماعت باسنی کا گولڈن جوبلی پروگرام بنام “سہ سالہ تیرہویں سنی تعلیمی کانفرنس”
٢٢نومبر٢٠٢٦کومنعقدہوگا۔جس میں ملک بھرسے مقتدرعلماومشائخ وخطبااورشاخہاۓ جماعت کے مدرسین کرام اوردیگر سنی تنظیمیوں کے سربراہان اور دینی وملی وسماجی کارکنان وذمہ داران کثیرتعداد میں تشریف لارہے ہیں،یہ عظیم الشان کانفرنس،ایک تعلیمی و تربیتی کانفرنس ہے،جس میں ارباب علم وفضل،اوردانشوران ملت؛ دین ومذہب، تعلیم واخلاق وکردارکے متعلق اپنے تاثرات وخیالات کا اظہار فرمائیں گے۔اورقوم مسلم کو باورکرایا جائے گا کہ تعلیم و ایجوکیشن کے بغیر ترقی کا خواب دیکھنا ہماری بہت بڑی بھول ہے،جس کا خمیازہ ہم آزادی کے بعد
سے آج تک بُھگت رہے ہیں،اورہم ملک میں غیرتعلیم یافتہ،غیر سنجیدہ کہے جاتے ہیں،لہذا دینی و عصری علوم میں پیش قدمی کرنااورمحنت ولگن کے ساتھ علم وفن حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔
اگرہمیں اپنے مسلم معاشرے کو پُرامن اور پُرسکون بناناہے تودینی ودنیوی تعلیم سے اپنے آپ کو لیس کرناہوگا تبھی ہم ملک ومعاشرے کےایک اچھے فردکہے جانے کے مستحق ہوسکتے ہیں۔یادرکھیں !جہالت سے مقابلہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے بس اس کا واحد حل یہی ہے کہ تعلیم وحسن اخلاق وکردار کوفروغ دیاجائے۔پیارومحبت،امن و سلامتی اور رواداری کے پیغام کوعام کیاجائے ۔
ہمارامسلم معاشرہ اسی وقت ترقی پذیر ہوسکتا ہے جب علوم دینیہ وعلوم عصریہ سے پورے طورپرآشناہوگا،ہمارے معاشرے سے بے حیائی،بداخلاقی،ناانصافی،نشہ وجوابازی،کذب بیانی،حقوق تلفی،عداوت ونفرت، حسدوتکبر، ریاکاری و بدکرداری،جیسی برائیوں کاخاتمہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم دینی ومذہبی تعلیم سے آراستہ ہوں گے۔

"سنی تبلیغی جماعت"مشعل علم دین اپنے ہاتھوں میں اٹھاکر راجستھان کے دیہات و قصبات میں دعوت وتبلیغ کا مشن عام کرتے ہوئے دینی ومذہبی تعلیم کوفروغ دینے میں ہمہ دم مصروف عمل رہ کر جگہ جگہ علم کی شمعیں روشن کررہی ہے۔اورقریہ قریہ جاکر عوام الناس کوان کے دین ومذہب سے آشنا کررہی ہے۔
آج تک اس جماعت نے دین کے کتنے چراغ روشن کۓ اورکہاں کہاں نورعلم سے روشنی پھیلی اس کی ایک جھلک آپ کے سامنے پیش کی جائے گی،علماوخطباومشائخ وسادات عظام جماعت ہذاکی پچاس سالہ تعلیمی،تبلیغی،دینی،مذہبی،اصلاحی،سماجی،معاشرتی،اشاعتی خدمات کانمونہ قوم وملت کے گوش گزار کریں گے۔
لہذا میں اپنے تمام بزرگوں،بھائیوں،جوانوں سے مخلصانہ اپیل و گزارش کرتاہوں کہ آپ ٢٢نومبرکوہونے والی عظیم الشان
“سنی تعلیمی کانفرنس”
میں کثیرتعداد میں شرکت فرماکراپنے ماتھے کی آنکھوں سے جماعت کی پچاس سالہ تعلیمی وتبلیغی خدمات کا نظارہ کریں،اورعلماوسادات کرام کی زیارت سے اپنے آپ کو مشرف فرمائیں۔
آپ کی شرکت ہی اس کی کامیابی ہے،آپ دیکھیں گے کہ راجستھان بھرسے عوام اہل سنت کثیرتعداد میں شرکت کریں گے،جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ کے قلوب مسرت سے جھوم اٹھیں گے اور آپ کویقین کامل ہوجائے گا کہ جماعت واقعی اپنے ہدف ومشن میں کامیابیوں سے ہم کنارہے۔اورروزافزوں اپنے نیک عزائم ومقاصد کی جانب رواں دواں ہے۔آپ کے علماۓ کرام کی صدارت وسرپرستی میں راجستھان کے اندر دین وسنیت ومسلک اعلیٰ حضرت کا زبردست اور نمایاں کام ہورہاہے۔اللہ تعالیٰ ہماری اس جماعت کوروزافزوں ترقی پذیر رکھے،آمین۔
