Oct 23, 2025 07:40 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف یوپی کا ایک تعارف

برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف یوپی کا ایک تعارف

24 Jul 2025
1 min read

برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف یوپی کا ایک تعارف

یہی ہے آرزو تعلیم قرآں عام ہوجائے کہ اک پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہو جائے جو جیتے ہو تو اس دنیا میں کوئی کام کر جاؤ خدا توفیق دے تو خدمت اسلام کر جاؤ رجسٹرڈ نمبر BEH07901

  عزیزان ملت اسلامیہ! شہر بہرائچ شریف جو سلطان الشہداء فی الہند حضرت سیدی سالار مسعود غازی رضی اللہ تعالیٰ عنہ و دیگر شہدا کے مزارات کی بدولت مرکز تجلیات ہے۔ لیکن یہ شہر تعلیمی، تبلیغی، اصلاحی، فلاحی اور رفاہی اعتبار سے بہت زیادہ پس ماندہ ہے۔ اس کے پیشِ نظر اہل علم و دانش اور اہل خیر کے اسرار پر فقیر قادری (محمد حفیظ الرحمٰن‌ قادری برکاتی نوری) نے ایک تنظیم بنام برکات مدینہ فاؤنڈیشن قائم کیا۔ برکات مدینہ فاؤنڈیشن کے مقاصد حسنہ یہی ہے آرزو تعلیم قرآں عام ہوجائے کہ ہر اک پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہو جائے اس فاؤنڈیشن کے مقاصد اور اہداف 

درج ذیل ہیں.-: 1 تحفظ ناموس رسالت تحفظ ناموسِ رسالت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا

۔ 2 تعلیمی مشن قوم مسلم کی شرعی رہنمائی۔ اور نئی نسل میں دینی ،مذہبی ،علمی اور عملی شعور پیدا کرنا۔ ان کے ایمان و عقائد، کی حفاظت کرنا۔ مزید ان کےاخلاق و اعمال کو کتاب اللہ و سنت رسول اللہ ﷺ کی روشنی میں مزین کرنا، غسل ،وضو، نماز ،پاکی ،ناپاکی اور روز مرہ کے مسائل و معمولات سیکھنے سکھانے کے لیے مساجد میں مکاتب قائم کرنا اور ہر مہینہ اجتماعی طور پرمحفل منعقد کرنا۔ خواتین اسلام کے لیے ہر مہینہ اجتماع ہوتا ہے جس میں عالمہ فاضلہ مبلغہ حضرات تشریف لاتی ہیں، خواتین حضرات کے ایمان و عقائد و اعمال میں صحیح اسلامی شعور پیدا کر نے کی کوشش ہوتی ہے

۔ 3‌ مشن برائے اسلامی لیٹریچر و کتابوں کی اشاعت مخیر حضرات کے تعاون سے علما و مشائخ کی اصلاحی کتابوں کی نشر واشاعت معیاری انداز میں کرکے مسلم گھروں تک پہونچانا تاکہ وہ روز مرہ کے مسائل دینیہ سیکھ کر اسلامی زندگی گزاریں۔ ماضی قریب کے علمائے اہل سنت کے علمی اختلافات سے قوم کو بچا کر علما ومشائخ سے عوام کو قریب کرنا۔ اور ان کی تعلیمات پر عمل کر کے مصائب سے بچانا

۔ 4 فلاحی مشن مسلمانوں کو شادی بیاہ کے موقع پر غیر شرعی رسومات سے بچانا اور اجتماعی شادی کی محفل سجا کر فضول خرچی سے بچا کر نکاح جیسی عظیم سنت کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوشش کرنا۔ اور تنظیم کے اس پیغام کو عام کرنا "‌کہ نکاح کو اتنا آسان کردو کہ زنا مشکل ہو جائے" جبری جہیز پر روک لگانا اسلام نے لڑکی والوں پر شادی کے نام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا ہے۔ لہذا لڑکی والوں سے جبری جہیز مانگ کر اپنی دنیا و آخرت تباہ نہ کریں۔ مسجد کے ممبروں سے مسلم قوم کے ذہن میں یہ بات اچھی طرح بٹھا دیا جائے کہ اگر تباہی سے بچنا ہے تو فضول خرچی کر کے شیطان کے بھائی نہ بنیں اور اپنے غریب مسلم بھائیوں کے لیے شادی کو مشکل نہ بنائیں، بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق مسجد میں ‌نکاح کریں اس پیغام کو ہر مسلم گھروں تک پہونچانا، غریب اور بے سہارا مسلم لڑکیوں کا نکاح بھی کروایا جاتا ہے۔ ڈیجے ناچ گانے باجے والوں کا نکاح نہ پڑھانا۔ سنت کے مطابق شادی کریں تاکہ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار سکیں اور دینی و دنیاوی مصائب سے بچ سکیں۔ برکات مدینہ فاؤنڈیشن کے ذریعہ وقتاً فوقتاً ضرورت مند غریب و نادار لوگوں میں ضرورت کی چیزیں اور راحت کے سامان تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ضروری نوٹ: برکات مدینہ فاؤنڈیشن کا آپ اس طرح تعاون کریں: کہ اپنے یا اپنے مرحومین کی جانب سے 100۔ 200۔ 500 ماہانہ ممبر بنیں۔ اپنے گھر مرحومین کے صدقہ جاریہ کے لیے برکات مدینہ فاؤنڈیشن کے تحت قائم ہونے والے مدارس میں کمرہ‌ کی تعمیر میں یا دیگر شعبوں میں حصہ لے کر مرحومین کو ثواب پہونچائیں۔ ضروری اپیل: میر پور قصبہ نزد گلابیر کالونی بہرائچ شریف میں مدرسہ کی سخت ضرورت تھی، اس لیے برکات مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مدرسہ کی بنیاد رکھ کر تعمیری کام شروع کر دیا گیا ہے۔ لہٰذا اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ توجہ فرما کر خصوصی تعاون فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔ ا

لداعی الی الخیر (مولانا) محمد حفیظ الرحمٰن‌ قادری برکاتی نوری

 صدر برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف یوپی الہند

 9303330982 

9415106310

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383