Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
بروز حشر چمکے گا کلام الدین کا چہرہ، فرحت صابری

بروز حشر چمکے گا کلام الدین کا چہرہ، فرحت صابری

25 Dec 2025
1 min read

بروز حشر چمکے گا کلام الدین کا چہرہ، فرحت صابری

سیتامڑھی ، پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

 پریہار تھانہ کے تحت واقع ملت نگر کھوکسی گاؤں میں مورخہ 28 جما دی الآ خر 1447 ہجری مطابق 20 دسمبر 2025 عیسوی بروز سنیچر بعد نماز عشاء جناب محمد الیاس انصاری چوکیدار صاحب کی جانب سے ان کے صاحبزادے حضرت مولانا قاری کلام الدین نوری علیہ الرحمہ کے 26واں سالانہ یوم وصال  کے موقع پر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا،جس کی سرپرستی حضرت مولانا غلام حیدر صاحب ہنومان نگر نے کی ،جبکہ صدارت کے فرائض شہزادہء راحت بشن پوری نازش علم و فن صاحب قرطاس وقلم شاعر خوش گلو حضرت مولانا مفتی غلام رسول احمد ضیاءصاحب پروپرائٹر غوثیہ کتاب گھر گاندھی چوک صاحب گنج مظفرپور نے انجام دیا،جبکہ نظامت کے فرائض نقیب اہل سنت حضرت مولانا محمد اشفاق مصباحی سیتا مڑھی نے انجام دیا، مقررخصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے حضرت مولانامحمد انوار الحسن چترویدی ویشالی بہار نے عظمت مصطفی پر شاندار تقریر کی جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا ،جبکہ مولانا غلام حیدر صاحب نے کہا کہ میرے عزیز شاگرد مولانا کلام الدین نوری علیہ الرحمہ بہت ہی ذہین و فتین تھے نماز کے پابند تھے وہ عالم ہوچکے تھے صرف دستار بندی باقی تھی ، مگر مرضی مولا کہ وہ دستار بندی نہیں لے پائے اور اللہ کو پیارے ہو گئے مگر ان کے گھر والوں نے انہیں فراموش نہیں کیا اور ہر سال ان کی یاد میں مجلس سجائی جاتی ہے،جب جبکہ مولانا محمد صنور رضا حشمتی دھیرا پور نیپال نے ایصال ثواب پر عمدہ بیان کیا، وہیں مولانا محمد شاکر رضا قادری کھوکسی نے بھی اچھی تقریر کی، استاذ الشعرا حضرت فرحت صابری نے نیا کلام ،رہے گا چاند کے جیسا کلام الدین کا چہرہ، بروز حشر چمکے گا کلام الدین کا چہرہ، شہید راہ حق جنت کے باغوں میں ٹہلتے ہیں ،فرشتوں کو بھی بھایا ہے کلام الدین کا چہرہ، اسی مجلس کی برکت ہے جو اس گھر میں ترقی ہے، نہ ہونے پائے پز مردہ کلام الدین کا چہرہ، جو اپنے باپ ماں بھائی بہن کے دل کا ٹکڑا ہے، بھلایا جا نہیں سکتا کلام الدین کا چہرہ، پیش کر کے پر کیف سماں پیدا کر دیا، والد محترم جناب الیاس صاحب کی آنکھیں شکبار ہو گئیں ،جبکہ شاعر اہل سنت حضرت چاہت نوری کھر کا وی نے بھی بارگاہ رسالت میں منظوم خراج مقدس پیش کیا، حضرت حافظ و قاری الحاج محمد علیم الدین قادری نے بتایا کہسن 2000 عیسوی میں میرے بھائی مولانا کلام الدین نوری کا وصال ہو گیا جس وقت وہ جامعہ امجدیہ گھوسی میں زیر تعلیم تھے اور سخت بیمار پڑ گئے تھے،  جب سے ہر سال ان کے ایصال ثواب کے لیے مجلس منعقد کی جا رہی ہے اللہ تعالی میرے بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ،پروگرام میں مولانا بشیر الدین نوری مولانا محمد عطا اللہ خطیب و امام ملت نگر حافظ محمود مولانا لال محمد، ماسٹر مجیب الرحمن حافظ غلام غوث، ابراہیم انصاری انوار الحق انصاری محمد نور الدین عرف راجہ بابو کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی صلاۃ و سلام پر ساڑھےگیارہ بجے شب محفل کا اختتام ہوا ،اس کے بعد لوگوں کو کھانا کھلایا گیا،

رپورٹ

 ابو افسر مصباحی 

نمائندہ نیپال اردو ٹائمز

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383