Oct 23, 2025 04:25 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
نیپال اردو ٹائمز کی قدر و منزلت علمائے اہل سنت کی نظر میں

نیپال اردو ٹائمز کی قدر و منزلت علمائے اہل سنت کی نظر میں

28 Aug 2025
1 min read

نیپال اردو ٹائمز کی قدر و منزلت علمائے اہل سنت کی نظر میں

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

نیپال اردوٹائمز نیوز پیپر محض اک اخبار نہیں، بلکہ علمائے اہل سنت کے لیے بیش قیمتی سرمایہ ہے، ان کے سالوں کے خوابوں کی تعبیر ہے، جو اپنے ملکی زبان سے ناآشناہونے کی وجہ سے ملکی حالات سے اکثر بےخبری کےسبب فکرمند رہتےتھے، اور ان کی خواہش رہتی تھی کہ کاش ہمارے پاس بھی اخبار کی ایک پلیٹ فارم ایسا ہو جہاں سے اردو زبان میں ملکی حالات سے متعلق خبروں کی آگاہی ہو سکے، اسی کمی کو دور کرنے کےلیے حضور مورخ نیپال، مفسرقرآن، حضرت علامہ مفتی محمدرضا سالک مصباحی صاحب قبلہ، جن کی بےشمار خدمات ملک نیپال کےلیے ہیں، انہوں نے ملک نیپال کے علما و عوام کے لیے "نیپال میں اسلام کی تاریخ" لکھ کر بہت بڑی تاریخ رقم کردی، اسی طرح آپ نے ملکی پیمانے پر ایک علما کی ٹیم تشکیل فرمائی، جو ہمیشہ مسلمانان نیپال کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہیں، آپ نے کئی اہم کارنامے انجام دیے، انہیں میں سے اردوزبان میں شائع ہونے والا ہفت روزہ اخبار نیپال اردو ٹائمز بھی ہے، آپ نے ایک سال قبل اس کا افتتاح کیا، جو مسلسل سال بھر سے ہرہفتے دنیابھرکی خبروں کو یکجا کرکے اردوزبان میں علمائے اہل سنت کے مطالعہ کی میز پہ پیش کررہا ہے۔

یہ اخباردیگر اخباروں سے اپنے امتیازی خصوصیات کی وجہ ایک مفرد پہچان رکھتا ہے۔

اس اخبار کے ذریعے مسلک اعلی حضرت کی ترجمانی بھی ہو رہی ہے،  اور بزرگان دین کے فیضان کوعام کیا جا رہا ہے، سب سے خصوصی بات یہ کہ جدید فارغین علما و قلم کار کو مضمون نگاری کابہترین موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے، جو انہیں مختلف موضوعات پر مضمون نگاری کی صلاحیت اورشوق مطالعہ میں قوت بخش رہا ہے۔

یہ اخبار اپنے اندر بےشمار خصلتیں لیے علمائے اہل سنت کے مطالعہ کے میز پر ہرہفتہ دستک دیتاہے جسے علما و عوام اہل سنت بڑی دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں اوراپنے ملک اوردنیابھر کی خبروں سے باخبر ہوتےہیں ۔

اخیر میں مزید دعاگو ہوں کہ اللہ تبارک وتعالی اس اخبار کے جملہ ممبران بالخصوص ایڈیٹر حضرت مولاناعبدالجبار علیمی صاحب ونائب ایڈیٹر حضرت علامہ مفتی محمد کلام الدین نعمانی مصباحی صاحب کو دین ودنیاکی بےشمار نعتوں سے نوازے۔اور ہر ایک  فرد کو اس اخبار کی قدر و منزلت پہچاننے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین 

محمدرحمت اللہ قادری  :مقیم حال سعودیہ عربیہ 

28/08/2025

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383