نیپال اردو ٹائمز، صحافت کی جان
نیپال اردو ٹائمز نیپال میں صحافت کی جان اور شان ہے، ایک سال پہلے تک اہل سنت کا کوئی اپنا اخبار نہیں تھا جس کے ذریعہ وہ اپنی باتوں کو عام کر سکے یا حکومت و عوام تک اپنی باتوں کو پہنچا سکے، یہ اخبار یقینا اہل سنت کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے، قلم کاروں کے لیے بہتر پلیٹ فارم ہے، مضمون نگاروں کے لیے دلکش موقع ہے، قارئین کرام کے لیے اہم معلومات اور بہترین مضامین و نعتیہ اشعار بھی۔
اس عظیم کارکردگی پر اس اخبار کی سالگرہ کے موقع سے اس کے بانی مورخ نیپال حضرت علامہ مفتی محمد رضا مصباحی صاحب، ایڈیٹر مولانا عبد الجبار علیمی صاحب اور نایب ایڈیٹر حضرت علامہ مفتی کلام الدین مصباحی نعمانی صاحب اور اس کے جملہ ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی محنت و کاوش کے ذریعہ اسے ایک سال کے اندر ہی اندر ملک و بیرون ملک ہر جگہ معروف و مقبول کردیا ہے۔
اللہ تعالی اس اخبار کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے حاسدوں کی حسد شیاطین کے مکرو فریب سے بچائے آمین
محمد سیف علی خان قادری سمردہی، ضلع مہوتری نیپال
(مترجم از ہندی)