Oct 23, 2025 07:39 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
حضور انجم العلماء علم و فضل کے درخشندہ آفتاب تھے

حضور انجم العلماء علم و فضل کے درخشندہ آفتاب تھے

حضور انجم العلماء علم و فضل کے درخشندہ آفتاب تھے 

محمد اصغر علی رضوی دارالعلوم اہلسنت انصار العلوم دھسوا ضلع بلرامپور یوپی

احمده واصلى على رسوله الكريىم یوں تو اس جہان آب و گل میں شب وروز ہزاروں انسان پیدا ہوتے ہیں اور ہزاروں موت کا جام پی کر سپرد خاک بھی ہوجاتے ہیں مگر انہیں تاریخ یادرکھتی ہے نہ ہی لوگوں کے درمیان ان کا نام لیاجاتا ہے لیکن برسہا برس بعد اسی کرۂ ارض پرایسے اشخاص وافراد بھی جنم لیتے ہیں جن کے کارہائے نمایاں اور خدمات گراں مایہ کی بنیاد پر تاریخ بھی انہیں محفوظ رکھتی ہے اور عوام الناس کی زبانوں پر ان کا ذکر جمیل بھی ہوتا رہتا ہے انہیں ارباب مجدوشرف شخصیات میں سے ایک تقدس مآب شخصیت استاذی الکریم خلیفہ مفتی اعظم ہند ونبیرۂ شعیب الاولیاء مفسر قرآن حضرت علامہ الحاج الشاہ سید احمد انجم عثمانی علیہ الرحمہ سابق صدر الاساتذہ دار العلوم اہلسنت فیض الرسول براؤن شریف کی ہے جن کو مالک حقیقی نے مختلف اسلامی علوم وفنون اور اوصاف حمیدہ خصائل شریفہ اور اخلاق جمیلہ سے نوازا تھا جو اپنے وقت کے بحر العلوم تھے جن کی دینی و علمی خدمات ان کے تلامذہ کے ذریعہ ہندو بیرون ہند روشن ہیں حضور انجم العلماء کے تلامذہ کی فہرست بڑی طویل ہے جن میں تربیت وہدایت کے شیوخ اور ذی استعداد اساتذہ بھی ہیں اور دار الافتاء کو زینت بخشنے والے مفتیان کرام اور میدان تصنیف و تالیف کے اعلیٰ درجے کے شہسوار بھی ہیں اچھے قلم کار تحقیق و تدقیق کے سپہ سالار اور واعظین ومقررین بھی ہیں شاگردوں سے استاذ کے علم و فضل کا اندازہ ہو جاتا ہے بلا ارتیاب حضور انجم العلماء علوم و فنون کے درخشندہ آفتاب تھے اوریہ تلامذہ چمکتے تارے حضور انجم العلماء درس نظامی کے علوم وفنون پر قابض و حاوی تھے باالخصوص منطق و فلسفہ میں مہارت تامہ قدرت کاملہ رکھتے تھے درس و تدریس کی اعلیٰ صلاحیتوں سے مزین و آراستہ تھے حضور انجم العلماء اپنی حیات مستعار کا زیادہ تر حصہ خدمت دین مبین میں صرف کیا ہے اور امت مسلمہ کی دینی رہبری و رہنمائی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے تاحین زندگی ان کی اصلاح فرماتے رہے اللہ جل شانہ حضور انجم العلماء کے فیوض وبرکات سے عوام وخواص کو مالا مال فرمائے اور ان کے فرزندوں کو حضرت کی علمی وراثت کو تقسیم کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے اورقبر پر انوار و تجلیات کی بارش مسلسل نازل  فرمائے آمین ثم آمین    ابر رحمت ان کی مرقدپر گہر باری کرے .حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے ابو رقیم محمد اصغر علی رضوی دارالعلوم اہلسنت انصار العلوم دھسوا ضلع بلرامپور یوپی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383