Oct 23, 2025 07:37 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
نیپال اُردو ٹائمز: ایک سالہ کامیابی کا سفر

نیپال اُردو ٹائمز: ایک سالہ کامیابی کا سفر

28 Aug 2025
1 min read

نیپال اُردو ٹائمز: ایک سالہ کامیابی کا سفر

فخر صحافت  شمس آغاز  :ایڈیٹر ،دی کوریج ،  نئی دہلی ،انڈیا

نیپال میں اُردو زبان کے فروغ اور صحافت کے میدان میں "نیپال اُردو ٹائمز" کی خدمات کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ایک سال کے قلیل عرصے میں اس اخبار نے نہ صرف اپنی شناخت قائم کی ہے بلکہ صحافتی معیار، دیانت اور وقت کی پابندی کے اعتبار سے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

یہ کامیابی دراصل اس مخلص اور متحرک ٹیم کی مرہونِ منت ہے جس کی قیادت چیف ایڈیٹر ماہر قرطاس و قلم حضرت مولانا عبدالجبار علیمیؔ نظامی صاحب فرما رہے ہیں۔ جن کی بے لوث قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ نیپال اردو ٹائمز ہندو نیپال میں مقبول عام و خاص ہوگیا، کسی بھی اخبار اور مجلہ کی کامیابی اس کے چیف ایڈیٹر کے ذمہ ہوتی ہے اس کی کامیاب حکمت عملی ہی اصل میں کامیابی ہوتی ہے، ان کے ساتھ حضرت مفتی محمد رضا مصباحی صاحب، حضرت سید غلام حسین مظہری صاحب، حضرت مولانا نور محمد خالد مصباحی صاحب، حضرت مولانا کلام الدین نعمانی مصباحی صاحب (نائب ایڈیٹر)، حضرت مولانا محمد حسن سراقہ رضوی صاحب (معاون ایڈیٹر) اور دیگر نامہ نگار و کالم نگار حضرات نے مسلسل اپنی علمی و فکری خدمات پیش کی ہیں۔

نیپال اُردو ٹائمز نے اس ایک سال کے دوران یہ ثابت کیا کہ اگر محنت، اخلاص اور جذبہ شامل ہو تو محدود وسائل کے باوجود بڑے کام انجام دیے جا سکتے ہیں۔ یہ اخبار نہ صرف اُردو داں طبقے کی آواز بنا ہے بلکہ نئی نسل کو بھی زبان و ادب سے جوڑنے کی ایک مؤثر کوشش ہے۔

ایک سال کی یہ کامیابی یقیناً مبارکباد کی مستحق ہے اور اُمید ہے کہ آنے والے برسوں میں "نیپال اُردو ٹائمز" مزید ترقی و عروج کی منازل طے کرے گا۔

شمس آغاز  :ایڈیٹر ،دی کوریج :نئی دہلی ،انڈیا

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383