ادیب شہیر علامہ نور محمد خالد مصباحی ازہری حفظہ اللہ
نیپال اردو ٹائمز کا ایک سال مکمل ہونے پر اس کے جملہ ادارتی بورڈ بالخصوص افق صحافت کے نیر تابان صاحب قرطاس وقلم فخر صحافت حضرت علامه مولانا عبدالجبار عليمي صاحب قبله حفظه اللہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یقینا نیپال جیسے ملک میں جہاں اردو زبان بولنے لکھنے پڑھنے والوں کی تعداد دال میں نمک کے برابر ہے ۔ایسی جگہ سے ہفت روزہ ٹائمز کا نکلنا اور اس کا عوام وخواص میں مقبول ہو جانا کسی کرامت سے کم نہیں نیپال میں اردو زبان و ادب کی ترویج واشاعت کے عنوان سے مورخ جب تاریخ مرتب کرے گا تو نیپال اردو ٹائمز کا نام ان شاءالله سرفہرست ہوگا ۔یونہی عربی زبان و ادب میں مجلہ الفجر کا نام سرفہرست ہوگا ۔یقینا علماء فاونڈیشن نیپال نے جس بے سر و سامانی کے عالم میں دو دو رسالہ کا اجراء کیا وہ اسکے بانی وچیف ادیتر کے اخلاص کی دلیل ہے ۔ اس ہفت روزہ اردو ٹائمز کو دلہن کی طرح سنوارنے اور سجانے میں ادیتر صاحب نے اپنی کتنی راتوں۔کی نیدین قربان کی ہونگی وہ صاحب بصیرت پر مخفی نہیں ۔اپ نے ہم لوگوں کی طرف سے فرض کفایہ کا حق ادا كر ديا. اور هم آہلسنت وجماعت کا سر فخر سے بلند کر دیا اگر فاونڈیشن کے صدر اعلی قاید ملت حضرت علامه سيد غلام حسين مظهري صاحب قبله كي كاوشون ومحنتون كا ذكر نا كيا جا ے تو نا انصافی ہوگی جنہوں نے شب و روز محنت کرکے فاونڈیشن کو اس مقام پر پہنچایا کہ۔جس فاونڈیشن کے زیر اہتمام نیپال اردو ٹائمز اور ماہنامہ الفجر منصہ شہود پر آئے ۔میں بصد خلوص ادب بارگاہ رب العزت مین بطفیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا گو ہوں کہ مولی نیپال اردو ٹائمز کو روز بروز ترقی عطافرماےاور اسے امام احمد رضا قدس سره کے افکار و نظریات کے فروغ کا ذریعہ بناے اور اس کے جملہ۔معاونین کو جزاے خیر عطا فرمائے ۔نور محمد خالد مصباحی تولہوا نیپال