1500 سو سالہ جشنِ عید میلاد النبی کے موقع پر منہداول میں سنی کانفرنس کی تیاریاں مکمل
15 علماء و مشائخ مختلف عنوانات پر خطاب کریں گے
منہداول ،سنت کبیر نگر
( اخلاق احمد نظامی)
رقیب ملت کمیٹی شہر پنچایت مہنداول کے زیر اہتمام مورخہ 3 ستمبر بروز بدھ کو بعد نماز عشاء پریڈ گراؤنڈ منہداول میں واقع ایک بڑے میرج ہال میں 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے موقع پر سنی کانفرنس منعقد ہوگی جس کی سرپرستی مولانا الحاج مفتی عبدالرقیب رحمانی استاذ و مفتی دارالعلوم اشرفیہ گائے گھاٹ بستی و صدارت مفکر ملت مولانا الحاج محمد ادریس بستوی تاسیسی رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ دہلی کریں گے اس کانفرنس کو جمعیت اہل سنت ممبئی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عمر نظامی کی حمایت حاصل ہے پروگرام کے کنوینر مولانا سرور علی رقیبی مصباحی نے بتایا کہ 1500سو سالہ جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے 15 علمائے کرام کو مختلف عنوانات کے تحت کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ مولانا الحاج محمد ادریس بستوی کو پیغمبر اسلام اور انسداد دہشتگردی،مولانا اس محمد مصباحی کو طریقہ تبلیغ مصطفی،مولانا مفتی سرور علی مصباحی کو احترام مصطفی،مولانا نیاز احمد تنویری کو معراج مصطفی،مولانا رحمت اللہ تنویری کو معجزات مصطفی،مولانا محمد اصف تنویری کو محبت مصطفی،مولانا شاہ محمد تنویری کو اخلاق مصطفی،مولانا محمد شاہد امجدی کو گستاخان مصطفی کا انجام،مولانا فرید الدین جامعی بستوی کو پیغمبر اور انسداد الحاد و ارتداد،مولانا مقصود احمد علیمی کو اتباع مصطفی،محمد کاشف مصباحی کو شفاعت مصطفی،مولانا مفتی حقیق اللہ مصباحی کو پیغمبر اسلام کا پڑوسیوں کے ساتھ سلوک،مولانا محمد رضوان دانش مصباحی کو پیغمبر اسلام کا جنگی قیدیوں کے ساتھ برتاؤ،مولانا مفتی محمد کاظم مصباحی کو میلاد مصطفی اور مولانا مفتی امتیاز احمد مصباحی کو اختیارات مصطفی کے تحت خطاب کرنے کے عنوان دیے گئے ہیں کسی بھی خطیب کو اپنے عنوان سے ہٹ کر گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اس پر سختی سے پابندی لگائی گئی ہے اس کانفرس میں مولانا علیم الدین مصباحی استاذ دارالعلوم غوثیہ پال گھر مہاراشٹر کو بطور قائد مدعو کیا گیا ہے کانفرس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت نذر کرنے کے لیے محمد عالم برکاتی ودیگر شعراء اور نعت خواں کو دعوت دی گئی ہے واضح ہو کہ رقیب ملت کمیٹی نے سبھی خطباء کے بیانات کو کتابی شکل میں خطبات مہنداول کے نام سے شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
کانفرنس میں برادران اسلام سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے