Oct 23, 2025 04:25 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جلوس محمدی ﷺ کا خیال کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے  : علامہ نور محمد خالد مصباحی

جلوس محمدی ﷺ کا خیال کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے : علامہ نور محمد خالد مصباحی

جلوس محمدی ﷺ کا خیال کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے  : علامہ نور محمد خالد مصباحی 

کپلوستو 

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز 

۔ آج بتاریخ 28 اگست 10:00 سے مدرسه اهلسنت نعيم العلوم تولهوا بازار ضلع کپل وستو نیپال میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام پورے كپل وستو نگر پالیکا.مہراج گنج نگر پالیکا ۔یشودھرا گاؤں پالیکا سے تشریف لائے ۔ اس میٹنگ کا مقصد تھا *1500سو سالہ جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلّم* کے موقع پر جلوس محمدی کو کامیاب کرنا اور حسب شرع پائے تکمیل کو پہنچانا اس میٹنگ کی سر پرستی حضرت علامه *نور محمد خالد* مصباحي صاحب قبله مرکزی خازن *علماء فاونڈیشن نيبال* اور صدارت حضرت مولانا *علي حسن* نظامي صاحب قبله نائب صدر *علماء فاونڈیشن* ضلع كپل وستونیپال *کثیر تعداد میں عوام اہلِسنت اور علماۓ اہلسنت* کی شرکت ہوئی جن میں سب کا نام شُمار کروانا دشوار ہے 

۔ چند ذمے داران کے نام یہ ہیں👇 جناب *الحاج عبدالروف* خان صاحب (صدراعلی مدرسہ نعیم العلوم تولہوا ۔جناب *الحاج رياض احمد* صاحب قبله. تولہوا. چند ذمے داران لوگوں کا نام 👇 حضرت علامه مولانا *نور محمد خالد* مصباحي صاحب قبلہ مركزي خازن علماء فاونڈیشن نيبال حضرت مولانا *علي نظامي* صاحب قبلہ میٹنگ کا آغاز حضرت مولانا *بدرالدين* صاحب كي تلاوت قرآن سے ہوا پھرمولانا *سلمان رضا* صاحب قبله نيبالي نے *کلام اعلیٰ حضرت* پیش فرمایا ۔بعدہ حضرت مولانا *غلام جبريل* خان صاحب قبله پرنسپل مدرسہ ہدایت العلوم بھڑیہر نے مختصراً *جلوس محمدي* كوکیسے کامیاب بنایا جائے اس پر گفتگو کی ۔پھر نقیب اجلاس حضرت مولانا *احمد رضا* امدادي صاحب قبله نے سیاح عرب وعجم. اديب شہير حضرت علامه *نور محمد خالد* مصباحي صاحب قبله مركزي خازن *علماء فاونڈیشن نيبال* كو دعوت سخن پیش کي شريك محفل تمام علماء گواہ ہیں کہ حضور مصباحي صاحب قبله نے اتنا *ولولہ انگیز خطاب فرمایا* کہ پورا مجمع عش عش كرنے لگا ۔حضرت نے *علماء فاونڈیشن نیپال* کے جملہ اراکین وممبران کو *اتفاق واتحاد* کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا ۔آپ نے *حُسنِ مصطفےﷺ* پر *قرآن وحديث* كي روشني ميں *مدلل خطاب فرمايا* اور *جلوس محمدي* كي اهميت كو گوش گزار کیا تمام حاضرین کے اتحاد و اتفاق کے ساتھ یہ اہم فیصلے کیے گئے *۱۔ جلوس محمدیﷺ کو ۵ ستمبر بروز جمعہ / بعد نماز جمعہ نکالا جائے اور فوراً تولهواکی طرف تمام احباب بدھ پدم فیلڈ(گراونڈ )پہنچا جاے اور 2 بجے تک ہر حال میں پہنچنے کی کوشش کی جائے* 

(نوٹ ) ۔ خیال رہے کہ *پورے کپل وستو نگر پالیکا مہاراج گنج نگر پالیکا اور یشودھرا گاؤں پالیکا کا کے علماء کرام کا متفقہ فیصلہ ہوا* ہے کی *جمعہ کی نماز 01:00 بجے ہر حال میں سب لوگ اپنے اپنے گاؤں میں قائم فرما دیں* یعنی جمعہ اس بار *مقررہ وقت سے پہلے ہی ادا کریں* اور اسکو کل ہی جمعہ میں اعلان فرما دیں۔

۔ ۲۔ دو بجے تک بدھ پدم فیلڈ پہنچ کر شروع کیا جائے اور گھوڑی چوک ہوتے ہوئے کرسی بکاس بینک روڈہوتے ہوئے سی ڈی او کاریالَی پر ختم کیا جائےاور وہاں کچھ نصیحتیں اور کلمات تشکّر کے ساتھ تقسیم شیرنی ہو پھر درود سلام کے ساتھ جلوس محمدیﷺ کا تکمیل کیا جائے 

۔

۔ ۳۔ تمام احباب کو اطلاع کیا گیا کی سب *جمعہ میں اعلان فرما دیں* کی *جلوس محمدیﷺ میں D،J اگر لائیں تو میوزک والا نعت نا لگا کر خود ہی نعت شریف پڑھیں نعرہ لگائیں اور علماء کرام کے منتخب کردہ نعرہ کو ہی لگائیں* ۴۔ *کسی بھی گاؤں سے کوئی بھی حضرات بڑی اور بالغ بچیاں ساتھ نا لائیں* اور ہر فرد کے *ہاتھ میں جھنڈا لازمی دیا جاۓ* ۔سب جمعہ میں اعلان فرما دیں

 *۵۔ اس بار 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر چنروٹا چوک میں ۴ ستمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب 1500 موم بتی روشن کرکے محبت اور امن کا پیغام دیا جائے گا اس موقع پر کپلوستو نگر پالیکا کے تمام علماء کرام کی شرکت لازمی ہے* 

۔۔ *بائک سے جلوس میں شرکت کرنے والے افراد پر لازم ہے کی بغیر ہیلمٹ کے اور ڈاکومنٹ کے بائک نا چلائیں اور ایک بائک پر صرف دو ہی لوگ سوار ہوں* دو سے زیادہ نہیں ۔ *٧ اس بار 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر ایک دن قبل کپلوستو نگر پالیکا کے ہر اسپتال میں جاکر ہمارے نوجوان پھل پھول اور دیگر اشیاء سے مریضوں کی عیادت کرینگے انشاء اللہ* *تمام شرکت کرنے والے احباب کا نام نا ذِکر کرنے پر دلی معذرت خواہ ہوں* چونکہ جب تحریر لمبی ہو جاتی ہے تو لوگ مُکمل پڑھتے نہیں ہیں اسی کے بعد سلام و دعا پھر میٹنگ کا اختتام ہوا *اللہ قبول فرمائے آمین ثمہ آمین*

 🖋️ صابر علی نظامی میڈیا انچارج علماء فاونڈیشن کپلوستو نگر پالیکا یونٹ کپلوستو نیپال

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383