Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دارالعلوم انوارغوثیہ سیڑوا میں حضرت غوث بہاؤالحق زکریا ملتانی کا 786 واں عرس غوثیہ منایا گیا

دارالعلوم انوارغوثیہ سیڑوا میں حضرت غوث بہاؤالحق زکریا ملتانی کا 786 واں عرس غوثیہ منایا گیا

03 Aug 2025
1 min read

دارالعلوم انوارغوثیہ سیڑوا میں حضرت غوث بہاؤالحق زکریا ملتانی کا 786 واں عرس غوثیہ منایا گیا 

سیڑوا،باڑمیر

(پریس ریلیز)

 حسب سابق امسال بھی ارکان دارالعلوم انوار غوثیہ وجامع مسجد سیڑوا اور مخدوم عارف شاہ کمیٹی بہاول نگر،سیڑوا کی طرف سے دارالعلوم انوار غوثیہ سیڑوا کے وادی رحمت وأنوار میں 7صفرالمظفر 1447ھ مطابق 2 اگست 2025 عیسوی بروز سنیچر انتہائی عظیم الشان پیمانہ پر 786واں عرس شیخ المشائخ حضرت سیدنا شیخ بہاؤالحق والدین زکریا ملتانی اور بانئ دارالعلوم انوار غوثیہ استاذالعلماء مفتئ تھار حضرت علامہ صوفی مفتی ولی محمد صاحب نعیمی سہروردی علیہ الرحمہ کا تیرہواں سالانہ عرس اور جلسۂ غوثیت کا اہتمام شہزادۂ مفتئ تھار حضرت مولانا عبد المصطفیٰ صاحب نعیمی سہروردی وجملہ اساتذہ دارالعلوم انوار غوثیہ سیڑوا کی نگرانی میں عقیدت واحترام کے ساتھ کیا گیا-

 جلسہ کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی،بعدہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، دارالعلوم گلزار غوثیہ لکڑاسر اور دارالعلوم انوارغوثیہ سیڑوا کے ہونہار طلبہ نے نعت وغزل [سندھی نعت ومنقبت] اور تقاریر پر مشتمل دینی ومذہبی ہروگرام پیش کیا-

 پھر حضرت مولانا ابوالکلام صاحب رضوی اشفاقی مدرس دارالعلوم گلزارغوثیہ لکڑاسر نے اولیائے کرام بالخصوص حضرت مخدوم بہاؤالدین زکریا ملتانی علیہ الرحمہ کی سیرت کی روشنی میں نماز کی اہمیت وفضیلت پر شاندار خطاب کیا،بعدہ مفتی جیسلمیر حضرت مولانا قاضی خان سکندری ازہری صدرالمدرسین دارالعلوم سکندریہ سم جیسلمیر نے ایک شاندار فکری واصلاحی خطاب کیا-بعدہ معروف ثناخوان رسول واصف شاہ ہدی حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری مدرس دارالعلوم انوار مصطفیٰ نے ہدیۂ نعت ومنقبت پیش کیا- 

پھرصدارتی خطاب پیرطریقت رہبرراہ شریعت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری شیخ الحدیث وناظم اعلیٰ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف نے عرس اولیائے کرام ودینی مجالس کی اصلیت اور ان کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ عرس اولیائے کرام کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم سبھی لوگ ان کی مبارک زندگیوں کو اپنی نظروں میں رکھتے ہوئے ان کے نقوش قدم پر چلیں اور انہوں نے ہمیں جو پیغامات دییے ہیں ان پر عمل پیرا ہوں،ارکان اسلام بالخصوص نماز پنجگانہ کی پابندی کریں،اپنے دلوں میں خشیت الٰہی پیداکرنے کی کوشش کریں-آپ نے اپنے ناصحانہ خطاب کےدوران سرتاج الصوفیاء والشعراء حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی علیہ الرحمہ کے عارفانہ کلام کی ایسی دلنشیں انداز میں تشریح وتوضیح کی کہ لوگ خوب محظوظ ہوئے-

 آخر میں داہود،گجرات سے تشریف لائے پیرطریقت حضرت علامہ ومولانا سید نظیر الدین صاحب سہروردی نے شیخ الاسلام حضرت مخدوم بہاؤالدین زکریا ملتانی علیہ الرحمہ کی حیات وخدمات کے مختلف گوشوں پر مشتمل خصوصی تقریر کی- نظامت کے فرائض حضرت مولانا ریاض الدین صاحب سکندری انواری خطیب وامام مسجد عمربن خطاب عمرانی محلہ ہرپالیہ نے بحسن وخوبی انجام دییے-

 صلوٰة وسلام اور رقت انگیز دعا پر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا- اس دینی ومذہبی پروگرام میں یہ سادات کرام وعلماء ذوی الاحترام خصوصیت کے ساتھ شریک ہوئے- حضرت سید بھورے شاہ بخاری،حضرت پیر سید ابراہیم شاہ بخاری،سید زمن علی شاہ بخاری،سید مٹھن شاہ مٹاری،سیدصحبت علی شاہ مٹاری،سید‌اقبال شاہ مٹاری بھلیسر،حضرت مولانا الحاج سخی محمد صاحب قادری،مولانا دلاور حسین صاحب قادری،مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری،مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری،مفتی قطب الدین صاحب اشفاقی امجدی، مولاناکمال الدین صاحب غوثوی،مولاناحبیب الرحمن صاحب،مولانا محمد رمضان صاحب سہروردی، مولانا‌جان محمد صاحب، مولاناعبدالملوک بھادا،مولانا نہال الدین سیڑوا،مولانا محمد عرس سکندری انواری،مولانا‌ محمداکبر ومولانا محمد صدیق صاحب وغیرہم-

 مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383