Oct 23, 2025 07:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
نیپال میں تباہ کن بارش کا قہر ، 49 افراد جان بحق، متعدد زخمی

نیپال میں تباہ کن بارش کا قہر ، 49 افراد جان بحق، متعدد زخمی

09 Oct 2025
1 min read

نیپال میں تباہ کن بارش کا قہر ، 49 افراد جان بحق، متعدد زخمی

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

کاٹھمانڈو

:نیپال میں گزشتہ دو دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں نے شدید تباہی مچادی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے سیلاب، زمین کھسکنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک کم از کم 49 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد زخی اور کئی لا پتہ ہیں۔ نیپال پولیس کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ایلام میں ہوئیں، جہاں شدید بارشوں اور پہاڑی تو دوں کے گرنے سے 37 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے،جبکہ ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ پانچتھر میں سڑک حادثات کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، ادیپور میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 افراد، کھوٹانگ میں آسمانی بجلی گرنے سے 1 شخص، اور روتہٹ میں بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ سیلابی پانی میں بہہ کر رسوا میں 4، بارا میں 1 اور  کاٹھمانڈو میں 1 شخص لاپتہ ہے، جبکہ مکوانپورمیں آسمانی بجلی سے ایک شخص زخمی ہوا۔ملک کے متعدد علاقوں میں سڑکیں بند، پل اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں، اور امدادی کار روائیاں جاری ہیں ۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک پہاڑی علاقوں سے دور ہیں اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں تا کہ مزید انسانی نقصان سے بچا جا سکے نیپال صدر رام چندر پوڈیل کی عوام سے اپیل بارش، سیلاب اور زمینی تو دے کے خطرات سے ہوشیار رہیں۔ نیپال کے صدر محترم رام چندر پوڈیل نے ملک بھر میں جاری مسلسل بارش، سیلاب، زمینی تو دوں اور راب، زمینی تودوں اور پانی بھراؤ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ہوشیاری اور احتیاطی تدابیر برتنے کی اپیل کی ہے۔ ہفتے کی رات جاری ایک بیان میں صدر پوڈیل نے کہا کہ موجودہ آفات کے وقت میں عوام کو صبر و حوصلے کے ساتھ چیلنجوں کا سامنا کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی مددکےلیے آگے آنا چاہیے۔ صدرنے ریاست کے تمام اداروں اور امدادی ایجنسیوں سے فوری طور پر بچاؤ اور راحت کے کاموں میں متحرک ہونے ، متاثرہ علاقوں تک بروقت پہنچنے اور ضرورت مند شہریوں کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔نیپال میں موسلا دھار بارش جاری ، پہاڑی تو دے گرنے سے 22 افراد جاں بحق، 32 افراد لاپتہ ، درجنوں بستیاں ملبے تلے دب گئیں۔ نیپال اس وقت تباہ کن بارشوں اور ہولناک پہاڑی تو دوں کے قہر سے لرز رہا ہے۔ مسلسل موسلا دھار بارشوں نے ملک کے مختلف پہاڑی اضلاع میں ایسی قیامت برپا کی ہے کہ درجنوں بستیاں ملبے تلے دب گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صرف دو دنوں،  ہفتہ اور اتوار کے دوران، تین اضلاع میں کم از کم 22 افراد جاں بحق اور 32 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔نیپال پولیس کے مرکزی ترجمان، ڈپٹی انسپکٹر جنرل وینود گھیمری کے مطابق سب سےزیادہ ہلاکتیں مشرقی ضلع ایلام میں ہوئیں، جہاں پہاڑی تودے گرنے سے 18 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے، 7 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اسی طرح روتہٹ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ، جب کہ ادے پور میں ایک شخص کی موت اور 21 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ امدادی ٹیمیں بارش اور کیچے راستوں کے باوجود متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں، تاہم شدید بارشوں، کیچڑ او زمینی کٹاؤ کے باعث ریسکیو آپریشن میں اور رکاوٹیں درپیش ہیں۔ حکام نے خبر دار کیا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو مزید تو دے گرنے اور تباہی کے دائرے کے پھیلنے دے کا شدید خدشہ ہے۔ ملک بھر میں رنج و غم کی فضا چھائی ہوئی ہے، جبکہ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے پر ہیز کریں، اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تا کہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383