Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ایٹادہ خورد میں 443واں عرس مجدد الف ثانی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

ایٹادہ خورد میں 443واں عرس مجدد الف ثانی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

14 Aug 2025
1 min read

ایٹادہ خورد میں 443واں عرس مجدد الف ثانی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

ایٹادیہ،باڑمیر(پریس ریلیز)

ایٹادہ خورد،دھناؤ،باڑمیر میں غلامان مصطفیٰ کمیٹی کے بینرتلے جملہ مسلمانان اہلسنت بالخصوص سرہندی جماعت کی طرف سے 12صفرالمظفر 1447ھ مطابق 7اگست 2025ء بروزجمعرات بعدنماز عشاء امام ربانی مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد فاروقی نقشبندی سرہندی علیہ الرحمہ کا413واں عرس وجلسۂ سرہندی،سرہندی جماعت کے روحانی رہبر و پیشوا پیر طریقت،خادم شریعت،جگر گوشۂ امام ربانی حضرت پیر غلام مجدد فاروقی نقشبندی سرہندی المعروف بابا سائیں مدظلہ النورانی سجادہ نشین درگاہ مٹیاری شریف کی روحانی سرپرستی میں انتہائی عقیدت،احترام اور تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا-

محفل کی شروعات تلاوت کلام اللہ سے ہوئی..پھر دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے ہونہار طلبہ نے نعت ومنقبت اور تقاریر پر مشتمل اپنا دینی ومذہبی پروگرام پیش کیا جسے علماء وعوام اہلسنّت نے خوب پسند کیا اور داد ودہش اور انعام واکرام سے طلبہ کی حوصلہ افڑائی کی-بعدہ حضرت مولانامحتشم رضا صاحب انواری نے شاندار نعتیہ کلام پیش کیا۔ پھر حضرت سید شیر محمد شاہ مٹاری عالمسر نے دینی وعصری تعلیم کے حصول اور کچھ دیگر اہم باتوں پرمشتمل قوم کو انتہائی عمدہ وقابل عمل پیغام دیا-

آخرمیں خصوصی وصدارتی خطاب شہزادۂ جہانیاں نورالعلماء پیرطریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف نے حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی نقشبندی سرہندی علیہ الرحمہ کی سیرت کی روشنی میں ارکان اسلام بالخصوص نماز پنجگانہ کی ادائیگی،اپنے بچوں کی نگہبانی،انہیں دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے،غلط صحبت سے خود بچنے اور اپنے بچوں کو بچانے پر توجہ دینے،نشہ آور چیزوں سے بچنے اور اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیداکرنے کے ساتھ سیاسی طاقت کو مضبوط کرنے پر زور دیا- اور ساتھ ہی ساتھ سرہندی جماعت سے تعلق رکھنے والوں ودیگر جملہ مرشدان طریقت کے مریدین ومعتقدین کو یہ تاکید کی کہ آپ حضرات کا اپنے مرشدان طریقت کی یادوں میں ان کے اعراس منانا،ان کے مبارک ناموں سے جلسے وغیرہ کا اہتمام کرنا بلاشبہ جائز ومستحسن اور لائق تعریف وتحسین عمل ہے مگر اس سے کہیں ذیادہ ضروری ہے کہ آپ حضرات اپنے مرشدان طریقت کے افکار وتعلیمات پر عمل پیرا ہوں- آپ نے دوران خطاب پیری مریدی کے آداب وشرائط پر بھی روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ساتھ انتہائی حکمت ودانائی کے ساتھ عورتوں کے مزارات پر جانے اور دیگر خرافات سے بھی لوگوں کو روکا،حاصل کلام یہ ہے کہ آپ نے لوگوں کو اوامر شرعیہ پر عمل پیرا ہونے اور جملہ منہیات سے پرہیز کرنے کی تاکید کی- خصوصی نعت ومنقبت خوانی کا شرف معروف نعت خواں واصف شاہ ہدی حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری نے حاصل کیا جب کہ نظامت کے فرائض طلیق اللسان نقیب ہر دلعزیز حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری نگراں شاخہائے دارالعلوم انوار مصطفیٰ نے بحسن وخوبی انجام دیا-اس دینی ومذہبی پروگرام میں یہ حضرات خصوصیت کے ساتھ شریک ہوئے-حضرت سید مٹھن شاہ مٹاری سرپنچ عالم سر،حضرت سید ٹور شاہ مٹاریبامنور،حضرت سید صحبت علی شاہ مٹاری عالمسر،ضرت سید میر محمد شاہ قادری ارٹی،حضرت علامہ مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی ناظم تعلیمات دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف،حضرت مولانا باقر حسین قادری انواری،حضرت مولانا غلام رسول صاحب خطیب و امام جامع مسجد ایٹادہ،حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب خطیب و امام جامع مسجد کونرا،حضرت مولانا عبیداللہ صاحب میٹھے کا تلا،

حضرت مولانا شمار علی انواری خطیب و امام چھوٹا ایٹادہ،حضرت مولانا لعل محمد ایٹادہ،

حضرت مولانا شاکر علی انواری، 

حضرت مولانا عبدالواحد انواری 

و تمام خلفاء سرہندی جماعت-صلوٰۃ وسلام اور حضرت قبلہ پیر سیدنوراللہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ مبارک محفل اختتام پزیر ہوئی-

مذکورہ اطلاع حضرت مولانا محمد شمارعلی قادری انواری 

میڈیا انچارج:محبان جہانیاں کمیٹی،دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف،باڑمیر،راجستھان نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383