Oct 23, 2025 07:52 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
بیر گنج میں ہیضہ  کی بیماری سے ، 3 افراد ہلاک

بیر گنج میں ہیضہ کی بیماری سے ، 3 افراد ہلاک

28 Aug 2025
1 min read

بیر گنج میں ہیضہ  کی بیماری سے ، 3 افراد ہلاک

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

 کاٹھمانڈو

شہر بیر گنج میں ہیضے کا انفیکشن پھیل گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیضے کے انفیکشن سے کم از کم تین افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ سینکڑوں افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گیٹ وے آف نیپال کے نام سے مشہور بیر گنج میں ہیضے کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے اتوار کو ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔بیر گنج کے میئر راجیشمان سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ اس بیماری سے اب تک تین افراد کی موت ہو چکی ہے، جب کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں 200 سے زیادہ مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بیر گنج کے ایم پی اور وفاقی حکومت میں پینے کے پانی کے وزیر پردیپ یادو نے اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہوہ یہاں صحت کی ٹیم کے ساتھ پانی کے نمونے لینے آئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا پانی ہیضہ پھیلانے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے بیر گنج کے تمام ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ہیضے سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات کی۔محکمہ صحت کے حکام نے بیر گنج اور سرحدی ہندوستانیشہر رکسول کے آس پاس کے علاقوں میں بھی عام لوگوں کو الرٹ کیا ہے اور اسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ بیرگنج سینٹرل اسپتال کے ڈاکٹر نیرج سنگھ نے بتایا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے یہاں بستروں کی کمی ہے۔وزیر صحت پردیپ پوڈیل بھی اتوار کی شام دیر گئے بیر گنج پہنچے اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بیر گنج کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور نجی اسپتالوں کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383