Oct 23, 2025 04:25 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دارالعلوم قادریہ فیضان مصطفیٰ بلجیت نگر میں عرس نظامی و جلسہ فیضانِ خطیب البراہین 24/اکتوبر کو

دارالعلوم قادریہ فیضان مصطفیٰ بلجیت نگر میں عرس نظامی و جلسہ فیضانِ خطیب البراہین 24/اکتوبر کو

14 Oct 2025
1 min read

دارالعلوم قادریہ فیضان مصطفیٰ بلجیت نگر میں عرس نظامی و جلسہ فیضانِ خطیب البراہین 24/اکتوبر کو

 پروگرام کے کنوینر مولانا مرتضی حسین آتش بستوی نے شرکت کی اپیل کی

 نئی دہلی (نامہ نگار) 

دارالعلوم قادریہ فیضان مصطفیٰ گلشن چوک بلجیت نگر نئی دہلی کے زیر اہتمام مورخہ 24 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء پیر طریقت حضور خطیب البراہین حضرت علامہ الشاہ صوفی محمد نظام الدین قادری محدث بستوی علیہ الرحمہ کا 13واں سالانہ عرس پاک بڑے ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوگا پروگرام کے کنوینر و دارالعلوم اہل سنت فیضان مصطفی کے بانی و مہتمم مولانا مرتضیٰ حسین آتش بستوی اوجھا گنجوی نے پریس ریلیز میں بتایا کہ عرس کی تقریب کا آغاز معمولات اہلسنت والجماعت کے مطابق بعد نماز فجر قران خوانی و فاتحہ خوانی نیز قل شریف سے ہوگا-

 تاہم بعد نماز عشاء عرس نظامی کی مناسبت سے ،،جلسہ فیضان خطیب البراہین کا انعقاد ہوگا جس کی سرپرستی مفکر ملت مولانا عبدالکریم قادری مہتمم دارالعلوم اہل سنت فیضان رضا بلجیت نگر نئی دہلی و صدارت خادم القوم قاری افتخار احمد نظامی استاذ دارالعلوم ہذا کریں گے جبکہ نظامت کی ذمہ داری حافظ صدام حسین عاصم دہلوی نبھائیں گے

 جلسے کو واعظ خوش بیاں مولانا سہیل احمد قادری بدر پور دہلی خصوصی طور سے خطاب کریں گے نیز شاعر اسلام نور احمد نور سنت کبیر نگری اور قاری ریاض دہلوی خصوصی طور سے بارگاہ رسالت میں اپنی عقیدتوں کا خراج اور حضور خطیب البراہین کی شان میں منقبت کے اشعار پیش کریں گے اس حسین موقع پر قاری ریاست علی رضوی نانگلوئی،مولانا اقلیم رضا نظامی منگول پوری ،قاری اسرار احمد قادری شکورپور،مولانا بدرالدین نظامی وجے وہار ،مولانا قاری فیروز احمد مصباحی نانگلوئی،مولانا شفیق احمد قادری پریم نگر،قاری اظہار احمد برکاتی پریم نگر،مولانا نور الحسن قادری شکور پور،مولانا تصور علی نظامی گوپال وہار،مولانا شمس الحق قادری منگول پوری،مولانا ریاض احمد مصباحی اتم نگر،قاری حسنین رضا قادری ذخیرہ،قاری رئیس احمد قادری راماروڈ،قاری دستگیر احمد قادری منڈی،مولانا غلام دستگیر مصباحی پریم نگر،مولانا افضل حسین امجدی اتم نگر،قاری افروز عالم قادری ،قاری محمود رضا اسماعیلی،قاری عبدالرؤف،مولانا اعجاز احمد انصر نظامی گوپال وہار،مولانا حنیف القادری فرید پوری،مولانا کلیم جائسی سلطان پوری،مولانا وسیم رضا کرمپورہ،قاری محمد شہزاد گلشن چوک،مولانا محمد آصف رضا شادی پور،مولانا محمد نفیس قادری،مولانا اور مختار احمد نظامی گلشن چوک کی آمد یقینی ہے

 پروگرام کے روحِ رواں مولانا مرتضی حسین آتش بستوی نے برادران اسلام خصوصاً حضور خطیب البراہین مریدین ،متوسلین اور عقیدت مندوں سے گزارش کی ہے کہ وہ وقت سے پروگرام میں پہنچ کر ثواب دارین حاصل کریں

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383