Oct 23, 2025 07:40 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
قصبہ مگہر میں عرس اسحاقیہ و نعتیہ مشاعرہ 21 ستمبر کو

قصبہ مگہر میں عرس اسحاقیہ و نعتیہ مشاعرہ 21 ستمبر کو

17 Sep 2025
1 min read

قصبہ مگہر میں عرس اسحاقیہ و نعتیہ مشاعرہ 21 ستمبر کو

، مشائخ عظام م و معروف شعرائے کرام کی ہوگی آمد

 سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی) 

محلہ رحمان نگر نزد سوتی مل چوراہا شہر پنچایت مگہر میں واقع حضرت مولوی صوفی محمد اسحاق قادری برکاتی علیہ الرحمہ کا 26 واں عرس اسحاقیہ انتہائی عقیدت و محبت کے ساتھ مورخہ 21 ستمبر بروز اتوار کو منعقد ہوگا اس موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد ہوگا،جس کی سرپرستی شیخ طریقت مولانا قاری محمد اختر نسیم برکاتی خلیفہ حضور نظمی میاں مارہروی و ناظم اعلی دارالعلوم برکاتیہ اہلسنت مؤید الاسلام شیر پور مگہر و صدارت پیر طریقت قاری صغیر احمد برکاتی خلیفہ حضور محبوب الاولیاء و خطیب و امام بدر مسجد ممبئی کریں گے ،جب کہ نظامت کی ذمہ داری قاری معصوم رضا کرنیل گنج گونڈہ نبھائیں گے پروگرام کے نگراں مولانا زین العابدین برکاتی نے پریس ریلیز میں بتایا کہ پروگرام کا آغاز معمولات اہلسنت والجماعت کے مطابق بعد نمازِ فجر قران خوانی، فاتحہ اور قل شریف سے ہوگا نیز مزار اقدس کی گل پوشی کی جائے گی ، بعد نمازِ عشاء نعتیہ مشاعرے کا آغاز قاری ریاض احمد برکاتی کٹسہرہ گورکھپور تلاوتِ قرآن کریم سے کریں گے اس کے بعد شعراء اسلام و مداحان رسول، اسلم بلرام پوری،قمر اشرف سدھارتھ نگری،نوشاد کپتان گنجوی،یوسف آرزو بستوی،نعمان رضا برکاتی بستوی،قاری محمد ایوب مگہر اور صدام گورکھپوری سمیت درجنوں شعراء بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت اور صوفی محمد اسحاق علیہ الرحمہ کی شان میں منقبت کے اشعار نذر کریں گے اس موقع پر مولانا سید اسید اشرف اشرفی سدھار تھ نگر اور مولانا مقصود احمد برکاتی پرنسپل دارالعلوم اہلسنت انوار الاسلام پچماں گورکھپور کا خصوصی خطاب ہوگا پروگرام میں صوفی الحاج محمد ابراہیم برکاتی خلیفہ حضور محبوب الاولیاء، مولانا محمد مصدق عرف جامی خلیفہ حضور وقار ملت،مولانا محمد مبشر عرف نجمی،مولانا محمد ابوذر شبلی برکاتی خلیفہ حضور وقار ملت،مولانا اعجاز احمد برکاتی خلیفہ حضور وقار ملت،قاری حفیظ اللہ برکاتی خلیفہ حضور محبوب الاولیاء،قاری ابوبکر،قاری محمد طفیل برکاتی،قاری محمد شریف برکاتی ،حافظ ظفر عالم برکاتی،قاری صفدر حسین برکاتی،مولانا محمد شاہداب برکاتی،مولانا آصف علی رضا برکاتی ،مولانا بدر عالم برکاتی، حافظ زین العابدین برکاتی،حافظ محمد نسیم برکاتی ،قاری اختر حسین برکاتی،قاری رضی احمد برکاتی مولانا غلام مصطفی برکاتی اور معراج احمد برکاتی کی بھی آمد یقینی ہے شہزادگان قاری صغیر احمد برکاتی و دیگر عقیدت مندوں نے برادران اسلام سے پرخلوص گزارش کی ہے کہ وہ عرس اسحاقیہ اور نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کریں

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383