نیپال حکومت نے چینی کمپنی کو 21 ارب روپے کے 50 روپے کے نوٹ چھاپنے کا ٹینڈر دیا۔
نمائندہ نیپال اردوٹائمز
احمدرضاابن عبدالقادراویسی
کاٹھمانڈو
نیپال حکومت نے اپنے نئے نوٹ چھاپنے کا ٹینڈر ایک چینی کمپنی چائنا بینک نوٹ پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کوآپریشن کو دیا ہے۔ چینی کمپنی اس سلسلے میں نیپال راشٹریہ بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے نیپال راسٹرا بینک نے چینی کمپنی چائنا بینک نوٹ پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کوآپریشن کو 420 ملین 50 روپے کے نوٹ چھاپنے کا ٹھیکہ دیا ہے۔چائنا بینک نوٹ پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کوآپریشن نے یہ معاہدہ جیت لیا ہے۔ 420 ملین 50 روپے کے نوٹوں کی مالیت 21 ارب کے برابر ہے۔چائنا بینک نوٹ پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کوآپریشن 104.2 ملین ڈالر کی لاگت سے 50 روپے کا نوٹ چھاپے گی۔نیپال راشٹریہ بینک کے حال ہی میں مقرر کیے گئے گورنر ڈاکٹر بشواناتھ پوڈیل نے 50 اور 1000 روپے کے نوٹ چھاپنے کا پہلا فیصلہ لیا تھا۔نیپالراشٹریہ بینک نے حال ہی میں سرکولیشن نوٹ چھاپنے کے لیے پہلے مرحلے میں چھ کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔انتخاب کے پہلے دور میں چائنا بینک نوٹ پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف چائنا، برطانیہ کی ڈی لا رو انٹرنیشنل، جرمنی کی گیسک ڈیویئنٹ کرنسی ٹیکنالوجی، روس کی جوائنٹ اسٹاک کمپنی، فرانس کی ابرتھر فیڈوشری ایس اے ایس اور پولینڈ کی پولش سیکیورٹیز پرنٹنگ شامل تھیں۔یہ تمام منتخب کمپنیاں اگلے دو سالوں کے لیے ہر پرنٹنگ کے لیے بولی لگانے کے عمل (ٹینڈر) میں حصہ لے سکیں گی۔اس مدت کے دوران، نیشنل بینک ان نوٹوں کے لیے ٹینڈر طلب کرتا ہے جو چھاپنے کے لیے ضروری ہیں۔تمام چھ کمپنیاں اس عمل میں حصہ لے سکتی ہیں، اور جو سب سے کم قیمت پر پرنٹ کرنا چاہتا ہے وہ ٹینڈر جیتتا ہے