Feb 7, 2026 12:19 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ڈاکٹر محمد ساجد احمد علیمی فلم فیسٹیول 2025 میں بھارت نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے ممبئی پہنچے

ڈاکٹر محمد ساجد احمد علیمی فلم فیسٹیول 2025 میں بھارت نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے ممبئی پہنچے

17 Nov 2025
1 min read

ڈاکٹر محمد ساجد احمد علیمی فلم فیسٹیول 2025 میں بھارت نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے ممبئی پہنچے

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز 

 ممبئی، 18 نومبر:

 معروف محقق، مصنف اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد ساجد احمد علیمی آج ممبئی میں منعقد ہونے والے 'بھارت نیشنل ایوارڈ فیسٹیول 2025‘ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے، جہاں انہیں ان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ تصنیف تھینک یو فار دا پین ” اور علمی خدمات کے اعتراف میں بھارت نیشنل ایوارڈی سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ملک بھر میں فلم، ادب، تحقیق اور سماجی خدمات کے اُن منتخب 14 بااثر شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے میدان میں منفرد مقام قائم کیا ہو۔

 ڈاکٹر ساجد احمد علیمی، جو آیی اے آر مشن انگلش بورڈنگ اسکول کرشنا نگر نیپال کے پرنسپل بھی ہیں، حالیہ برسوں میں اپنی علمی کاوشوں، ادبی تحریکوں اور نوجوانوں میں مثبت شعور بیدار کرنے کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی کتاب “تھینک یو فار دا پین ”کو ہند، نیپال، بنگلادیش، لندن اور خلیجی ممالک میں غیر معمولی پذیرائی ملی ہے اور انہیں مختلف عالمی پلیٹ فارمز پر خصوصی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

 ایوارڈ کمٹی کے مطابق ڈاکٹر ساجد کا انتخاب اُن کی تھاٹ فل لٹریچر، تعلیمی وژن اور سماجی اثر انگیزی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان کی تحریریں نوجوان نسل میں فکری بیداری پیدا کرتی ہیں اور قوم کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈاکٹر ساجد نے ممبئی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: یہ اعزاز میرے لیے اعزاز سے بڑھ کر ایک ذمہ داری ہے۔ میں اپنے قلم کے ذریعے انسانیت کی بھلائی اور نوجوانوں کی رہنمائی کے مشن کو آگے بڑھاتا رہوں گا۔”*

 بھارت نیشنل ایوارڈ فلم فیسٹیول کی تقریب کل شام ممبئی میں منعقد ہوگی، جہاں ملک بھر سے فلم سازوں، ادیبوں، اسکالرز اور سماجی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ یقینا یہ اعزاز ڈاکٹر محمد ساجد احمد علیمی کے علمی سفر میں ایک اور روشن سنگِ میل ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383