Oct 23, 2025 04:27 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
تنظیم ابنائے علیمیہ ضلع بستی کی دوسری نشست 19 اکتوبر کو واپی گجرات میں

تنظیم ابنائے علیمیہ ضلع بستی کی دوسری نشست 19 اکتوبر کو واپی گجرات میں

14 Oct 2025
1 min read

تنظیم ابنائے علیمیہ ضلع بستی کی دوسری نشست 19 اکتوبر کو واپی گجرات میں

 دارالعلوم علیمیہ کے مفتی کمال احمد نے علیمی برادران سے شرکت کی اپیل بستی (اخلاق احمد نظامی)

 تنظیم ابناے علیمیہ ضلع بستی کی دوسری خصوصی نشست 19 اکتوبر 2025 ء کو واپی گجرات میں بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے، جس میں ہمارے معزز اساتذہ کرام کے ساتھ دارالعلوم علیمیہ جمد اشاہی کے ذمہ داران و مؤ قر علیمی برادران کی شرکت یقینی ہے۔ 

ہمیں اپنے اخلاص اور آپ سب کی مخلصانہ جد وجہد پر یقین کامل ہے کہ یہ نشست بھی گزشتہ نشست کی طرح کامرانی کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔ ہم نے اپنی ہزار مصروفیتوں کے باوجود آپ سے بالواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے، ممکن ہے بہت سارے افراد تک ہم نہ پہنچ پائے ہوں، مگر ہمیں اعتماد ہے کہ آپ اس پروگرام کو ہمارا نہیں بلکہ مادر علمی کا پروگرام سمجھ کر اس میں شرکت فرمائیں گے۔ 

ہمارے اتحاد نے علیمیہ کی تاریخ میں انقلاب برپا کر دیا ہے ، آج ہر چہار جانب ہماری تنظیم کے چرچے ہیں، اکابر علما و مشائخ کی دعائیں مل رہی ہیں، مادر علمی روز افزوں ترقی پر ہے، یہ سب ہمارے با ضابطہ اتحاد کی برکتیں ہیں، جس کی عمر صرف پانچ ماہ ہے۔

 ماضی میں آپ نے اپنے کردار و عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم مادر علمی کے وفادار فرزند ہیں، علیمیہ ہماری روح ہے ، دل کی دھڑکن ہے ، رمق حیات ہے ، بہار زیست ہے، بلکہ سب کچھ ہے۔

 لاریب ہم آج جو بھی ہیں مادر علمی کی وجہ سے ہیں، جس کی آغوش عاطفت میں ہم نے اپنا بچپن گزارا ہے، جس کے بازوے سے شفقت میں ہماری جوانی کے خوب صورت ایام گزرے ہیں اور جس کی جفتی فضاوں میں ہم نے عہد طالب علمی کی خوش گوار صبح و شام گزارے ہیں۔ یہ اطلاع مولانا مفتی کمال احمد علیمی نظامی استاذ و مفتی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی نے پریس ریلیز میں دی ہے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383