داہود شہر قاضی صاحب سید محمد نذیر میاں سہروردی کو بگی میں بیٹھاکر 1500 واں جلوس مبارک نکالا گیا*
داہود گجرات *
گجرات کے تاریخی شہر داہود میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ 1500 واں جشن عید میلادالنبی علیہ الصلوۃ و السلام منایا گیا،اس موقع پر نعت شریف پڑھی گئ اور لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی،خصوصاً داہود کے شاہی شہر قاضی صاحب سید محمد نذیر میاں سہروردی ہاشمی صاحب کو بگی میں بیٹھاکر لوگوں نے ان کی گل پوشی کی۔
معلوم رہے کہ داہود میں شاہی دارالقضا مغلیہ دور سے چل رہا ہے اس خاندان کے پاس فارسی میں سلاطین وقت کی جانب سے دی گئیں اسناد حکامی اب تک محفوظ و موجود ہیں اس خاندان نے ہر دور میں اہل داہود کی رہنمائی کی ہے اور اب تک کر رہا ہے
داہود میں سب سے پہلے محرم الحرام عید میلادالنبی علیہ الصلوۃ و السلام کے بیانات و جلوس کی بنیاد رکھنے اور آغازا کرنے والے داہود کے سابق شاہی شہر قاضی صاحب سید محمد نجم الدین میاں ہاشمی سہروردی علیہ الرحمہ تھے جو ایک بہترین مصنف اور مسلم عوام کے مذہبی و سیاسی رہنما تھے جن کی بدولت داہود میں اب تک یہ سلسلہ جاری ہے
رپورٹ : سید محمد ذیشان سہروردی اشرفی داہود