بنکاک سے کاٹھمانڈو پہنچنے والے تین ہندوستانی 11 کلو منشیات کے ساتھ ایئرپورٹ پر گرفتار
نمائندہنیپالاردوٹائمزاحمدرضاابنعبدالقادراویسی کاٹھمانڈومرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی نے پیر کو کاٹھمانڈو کے تریبهون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تین ہندوستانی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ تینوں مسافروں سے 11 کلو 275 گرام منشیات برآمد ہوئی۔سی بی آئی کے ڈی آئی جی ونود گھمیرے نے بتایا کہ بنکاک سے تھائی ایئر ایشیا کی پرواز FD182 دوپہر 1:50 بجے کاٹھمانڈوتریبهون ایئرپورٹ پر اتری تینوں مسافروں کو بعد ازاں ہوائی اڈے کے آمد ٹرمینل سے تحویل میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی گھمیرے نے بتایا کہ سی بی آئی کو اس طیارے میںبڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاع ملی تھی۔ڈی آئی جی گھمیرے کے مطابق گرفتار کیے گئے تین میں 50 سالہ سلیم ابراہیم انصاری 24 سالہ ریحان محمد اعجاز خان اور 32 سالہ زینب شامل ہیں، جن کے پاس ہندوستانی پاسپورٹ ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ یہ منشیات بھارت سمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔ تینوں گرفتار افراد کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر لے جایا گیا ہے، جہاں ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ انہیں آج کاٹھمانڈو کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور ان کا ریمانڈ لیا جائے گا۔