حکومت نے چین، امریکا سمیت 11 ممالک سے سفیروں کو بلایا واپس
شفیق رضا ثقافی ( نیپال اردو ٹائمز)
کاٹھمانڈو : حکومت نے چین سمیت 11 مختلف ممالک سے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔ حکومت کے ترجمان اور وزیر مواصلات جگدیش کھرل نے بتایا کہ جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ میں سیاسی تقرریوں کے ساتھ سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق اجلاس میں چین، جرمنی،
اسرائیل، قطر، ملائیشیا، روس، سعودی عرب، اسپین، برطانیہ، امریکا اور جاپان کے سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔واپس بلائے گئے سفیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 20 نومبر تک نیپال واپس جائیں۔ واپس بلائے جانے والوں میں چین کے کرشنا پرساد اولی، جرمنی کے شیل روپاکھیتی، اسرائیل کے دھن پرساد پنڈت، ملائیشیا کے نیترا پرساد تملسینا، قطر کے رمیش چندر پوڈیل، روس کے جنگ بہادر چوہان، نریش بکرم کمار، سعودی عرب کے نریش بکرم چندر، سعودی عرب کے سنجر کمار، ڈھکیل کے نریش کمار شامل ہیں,