براؤں شریف میں عرس علوی قادری چشتی 01/ دسمبر بروز سوموار کو منعقد ہوگا
نیپال اردو ٹائمز
پریس ریلیز
براؤں شریف:بھارت
صاحب زہد وتقوی عابد شب زندہ دار صاحب فضل و کمال نبیرۂ شعیب الاولیاء پیر طریقت حضرت علامہ الحاج الشاہ حضور غلام عبدالقادر چشتی علوی سابق نائب ناظم دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کا تیسرا سالانہ عرس مقدس وادی نور قرب مزار حضور شعیب الاولیاء براؤں شریف میں 30 نومبر بروز اتوار/ تا 1/ دسمبر بروز سوموار کو منعقد ہوگا۔
جامع علوم وفنون چشم و چراغ خاندان شعیب الاولیاء پیکر اوصاف مظہر شعیب الاولیاء پیر طریقت حضرت علامہ محمد افسر علوی قادری چشتی مدظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ براؤں شریف نے پریس ریلیز کرکے بتایا کہ عرس حضور چشتی میاں علیہ الرحمہ میں کثیر تعداد میں ملک ہندوستان کے ممتاز مفتیان کرام، علماء کرام، شعراء اسلام کی تشریف آوری ہو رہی ہے ۔ ان کے علاوہ قرب و جوار کے دیگر علماء ادباء قراء حفاظ ائمہ کرام کی تشریف آوری ہوگی۔
جس میں چشم و چراغ خاندان شعیب الاولیاء پیکر اوصاف مظہر شعیب الاولیاء پیر طریقت حضرت علامہ محمد افسر علوی قادری چشتی مدظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ چشتیہ براؤں شریف کی تازہ ترین تصنیف "حجاز مقدسہ سے براؤں مقدسہ تک" کی رونمائی بھی علماء مشائخ کے ہاتھوں سے رسم اجراء کی جائے گی، اور ان کے علاؤہ کئی دینی علمی
ادبی شخصیات کو ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔
صاحب سجادہ قبلہ افسر علوی صاحب جامعہ علیمیہ کے قابل قدر فرزند ہیں آپ کے مضامین اور مقالات ہندو بیرون ہند کے معیاری اخبارات و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں ، آپ کی ادارت میں سہ ماہی پیام شعیب الاولیا براؤں شریف نہایت ہی شاندار پیمانے پر شائع ہوتا رہا ہے ، آپ علما و مشائخ کے محبوب نظر بھی ہیں ۔
عرس کے معمولات مندرجہ ذیل ہیں..
30/ نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے دن میں قرآن خوانی۔ پھر دن میں 2/ بجے عورتوں کا پروگرام ہوگا جس میں پردے کا معقول انتظام رہے گا اور دوسرے دن 1/ دسمبر بروز سوموار بعد نماز فجر قرآن خوانی، بعد نماز مغرب چادر گل پوشی مزار شریف، بعد نماز عشاء تقاریر علماء کرام و مفتیان عظام نعت و منقبت شعرائے اسلام رات میں 2/ بجے قل شریف و دعا خوانی پر اختتام پذیر ہوگا۔ لہذا تمام سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ کے تمام مریدین متوسلین محبین متعلقین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش ہے اور مشائخ براؤں شریف کے فیوض و برکات سے مالا مال ہوں نیز سعادت دارین سے بھی مالا مال ہوں۔
