Oct 23, 2025 04:25 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
"نیپال اردو ٹائمز" کی پہلی سالگرہ پر بے انتہامبارک باد!!!

"نیپال اردو ٹائمز" کی پہلی سالگرہ پر بے انتہامبارک باد!!!

28 Aug 2025
1 min read

"نیپال اردو ٹائمز" کی پہلی سالگرہ پر بے انتہامبارک باد!!!

محترم ایڈیٹر:

حضرت مولانا مفتی عبدالجبار علیمی صاحب قبلہ 

السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ

"ہفت روزہ نیپال اردو ٹائمز"

 یہ اخبار یکم ربیع النور شریف ١٤٤٦ھ کو مؤرخ نیپال پروفیسر حضرت علامہ مفتی محمد رضا مصباحی قادری نقشبندی صاحب قبلہ کے مشورہ سے سرزمین نیپال پر معرض وجود میں آیا، علامہ موصوف نے ہفت روزہ نیپال اردو ٹائمز کی ادارت کی ذمہ داری آپ کو سونپی الحمدللہ

 آپ نے شب و روز ایک کر کے تب سےلے کر آج تک بخوبی اپنی ذمہ داری نبھایا، ذاتی مصروفیات کے کے باوجود کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے روگردانی نہیں کیا۔

اور مجھے صرف امید نہیں بلکہ یقین کامل ہے کہ آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے۔

مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ "نیپال اردو ٹائمز" موجودہ وقت میں بلند پایہ علمی اور اصلاحی سیاسی و سماجی اخبار بن چکا ہے، جو سال بھر سے لگاتار شائع ہو رہا ہے۔

 اہم مقامی، ملکی و غیر ملکی خبریں، قسط وار مضامین،خصوصی نمبرات اور بیرون ممالک  میں موجود نمائندوں کی اطلاعات پر مبنی رپورٹیں اس اخبار کے مسلسل سلسلے بن چکے ہیں۔ 

اسی لئے تو حضور مؤرخ نیپال و جملہ علماء نیپال نے صحافتی تاریخ میں ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کیا ہے۔ اس اخبار کو دور حاضر کے ممتاز اہلِ قلم کا تعاون بھی حاصل ہوچکا ہے۔ جن میں مؤرخ نیپال حضرت علامہ مفتی محمد رضا مصباحی نقشبندی صاحب قبلہ وامیر القلم حضرت علامہ غیاث الدین احمد مصباحی اور حضرت سید غلام حسین مظہری صاحب قبلہ  (مرکزی صدر علماء فاؤنڈیشن نیپال) سیاح عرب وعجم حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی صاحب قبلہ، حضرت مولانا کلام الدین نعمانی مصباحی صاحب قبلہ (نائب ایڈیٹر)، حضرت مولانا محمد حسن سراقہ رضویصاحب قبلہ (معاون ایڈیٹر) اور تمام نامہ نگار و کالم نگارحضرات ان کا بھی اس سفر میں ایک اہم رول ہے جن کی سرپرستی اور رہنمائی نے اس اخبار کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی، ان کے تجربے اور بصیرت نے اسے اردوداں  اور دانشوروں کے  طبقے میں  قابلِ احترام بنادیا ہے۔

ملک نیپال میں اردو زبان کے فروغ کے لیے خاطر خواہ وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی"نیپال اردو ٹائمز" کا آغاز اور اس کا مسلسل اجراء ایک قابل تعریف کارنامہ ہے۔ یہ بات بھی  قابل تحسین ہے کہ اس اخبار نے اپنے روز اول سے اب تک  ہمیشہ تعمیری سوچ اور مثبت رجحانات کو فروغ دیا ہے ساتھ ہی مسلک اہل سنت وجماعت یعنی مسلک اعلیٰ حضرت کی بھرپور ترجمانی بھی کرتا آرہا ہے اور اپنے مقصد اصلی سے سرمو بھی انحراف نہیں کیا ہے۔ موجودہ دور میں نیپال اردو ٹائمزاور علماء فاؤنڈیشن نیپال کو مسلمانوں کے حقوق کا علم بردار کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا۔

المختصر:- تنازعات سے قطع نظر نیپال اردو ٹائمز ایک اعلیٰ پائے کا اخبار بن چکا ہے، جس میں خبروں اور ٹھوس مضامین کی اشاعت کا بندوبست موجود ہے۔رائے عامہ کی بیداری، پبلک کا شعور منظم کرنے اور حکومت پر نکتہ چینی ودیگر حساس مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا یہ ساری خصوصیات "نیپال اردو ٹائمز" کو ایک بیباک اور مضبوط اخبار بناتا ہے۔ اردو صحافت کی ترقی اور اسے درپیش مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں بھی اس اخبار کی جد وجہد جاری ہے۔

اللہ کریم ایڈیٹر محترم کو سلامت باکرامت رکھے، ان کی اور جملہ معاونین کی کاوشوں سے نیپال اردو ٹائمز کو لمحہ بہ لمحہ بام عروج تک پہنچائے۔

آمین یارب العالمین

دعاگو، دعاجو:- مظہر علی نظامی علیمی 

دارالعلوم رضویہ اہلسنت رستم پور

سنیچرا بازار سنت کبیر نگر

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383