پندرہ سو سالہ جلوس محمدی صلی اللہ علیہ و سلم کیسے منائیں
آج مورخہ ٢٨/اگست ٢٠٢٥ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مدرسہ غوثیہ انوار العلوم آم باڑی چکچکی ،بارہ دشی ٤ جھاپا نیپال کے احاطے میں جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مقامی ذمہ داران، علماء کرام، معزز اراکین اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
میٹنگ میں اس بات پر مکمل اتفاقِ رائے ہوا کہ اس سال ولادتِ باسعادت نبی کریم ﷺ کے 1500 سالہ جشن کو نہایت عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ جلوس میلاد کو بہتر نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور روحانی ماحول میں سجانے پر زور دیا گیا۔
شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایمان و عشقِ رسول ﷺ کے اظہار کا عظیم ذریعہ ہے۔ اسی لیے اس بار کے جلوس کو مزید منظم، باوقار اور عقیدت بھرا بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ علمائے کرام اور ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے جشن ولادتِ رسول ﷺ کو کامیاب بنائیں اور اتحاد و محبت کا پیغام عام کریں۔ میٹنگ نہایت خوشگوار اور ایمان افروز ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا
اظہار کیا کہ اس بابرکت موقع پر حضور ﷺ کی محبت کو عملی انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ان شاء اللہ العزیز ۔
شرکائے مجلس :
حضرت مولانا محبوب رضا نعیمی صاحب ، حضرت مولانا شاہ نواز صاحب، مولانا عقیل احمد صاحب، مولانا مطیع الرحمن صاحب، مولانا صدام حسین صاحب، مفتی اظہر صاحب، ماسٹر ارشاد صاحب، حافظ نسیم صاحب، مولانا مشتاق صاحب، مولانا اختر رضا مرکزی صاحب اور راقم الحروف(محمد رضوان احمد مصباحی ) سمیت درجنوں افراد موجود رہے ۔
رپورٹ :
محمد رضوان احمد مصباحی
نمائندہ : نیپال اردو ٹائمز
صدر مدرس : مدرسہ مظاہر العلوم صفتہ بستی، راج گڑھ، بارہ دشی ایک، جھاپا، نیپال