ضلع روتہٹ میں سوٹ کیس سے بھارتی خاتون کی لاش برآمد
نمائندہ نیپال اردوٹائمز
احمدرضاابن عبدالقادراویسی
کاٹھمانڈو
ضلع روتہٹ میں ایک خاتون کی لاش ایک لاوارث سوٹ کیس سے ملی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ خاتون کا تعلق بہار کے مظفر پور سے تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال روتہٹ بھیج دیا۔ موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔روتہٹ ضلع کے ڈی ایس پی کارکی نے بتایا کہ اتوار کی صبح، ہفتہ کی رات تقریباً 8 بجے، ہندوستانی سرحد کے اندر صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہندوستانی سرحدی ضلع روتہٹ کے گوڑ میں سڑک پر ایک لاوارث سوٹ کیس ملا۔ پہلے تو پولیس کو شبہ ہوا کہ اس میں دھماکہ خیز مواد ہے تاہم فرانزک ٹیم نے آکر سوٹ کیس کو کھولا تو اس میں ایک خاتون کی لاش ملی۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک خاتون کی شناخت 26 سالہ روبی شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی راجوکارکی نے بتایا کہ مرنے والی خاتون اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ روتہٹ ضلع کے مادھو نارائن میں اپنے ماموں کے گھر صرف دو ماہ قبل رہنے آئی تھی اور وہ دو دن سے لاپتہ تھی۔ اس کا گھر بہار کا مظفر پور بتایا جاتا ہے۔ اس کے شوہر اب بھی مظفر پور بہار میں رہتے ہیں۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےضلع اسپتال روتہٹ بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ فارنزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔مقامی صحافی پریم چند جھا نے بتایا کہ متوفی خاتون کی والدہ نے ہفتہ کو اپنی بیٹی کی گمشدگی کے بارے میں پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ بیوٹی پارلر جارہی ہے۔