Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ضلع کپل وستو میں  انعامی کوئز مقابلہ بحسن خوبی اختتام پذیر

ضلع کپل وستو میں انعامی کوئز مقابلہ بحسن خوبی اختتام پذیر

03 Sep 2025
1 min read

ضلع کپل وستو میں  انعامی کوئز مقابلہ بحسن خوبی اختتام پذیر 

پریس ریلیز 

کپلوستو 

لمبنی پردیش

سیرر کوئز کمپٹیشن ملک نیپال میں اس نوعیت کا پہلا منفرد علماء فاؤنڈیشن یونٹ ضلع کپل وستو کے زیر اہتمام میں ہوا جس میں نقیب اہل سنت حضرت علامہ مولانا ذیشان خان مصباحی اپنے انداز میں نظامت کی اس کے بعد اس کا اغاز بزرگوں کے عقیدوں پر عمل کرتے ہوئے بلبل باغ رسالت استاذ القراء حضرت قاری قمر الدین قمر نیپالی صاحب صدر پاٹھیکرم بکاس کیندر سانو ٹھیمی بھگت پور کاٹھ مانڈو نے قران مقدس کی بہت ہی اچھے انداز میں تلاوت سے کی۔

 اس کے بعد بلبل باغ مدینہ حضرت مولانا سلمان رضا نے نیپالی صاحب قبلہ نے نعت نبی پڑھی اور ہمدرد قوم  و ملت حضرت علامہ مولانا سجاد احمد القادری صاحب قبلہ امام مسجد بٹول نے علم کے تعلق سے خطاب فرمایا ۔

 اس کے بعد شاہکار ترنم حضرت مولانا علی حسن نظامی پرنسپل مدرسہ اہل سنت نعیم العلوم نے نعت نبی پڑھی اس کے بعد ادیب شہیر ماہر علم و فن حضرت علامہ کلام احمد ہزار القادری صاحب قبلہ شیخ الادب جامعہ امداد العلوم مٹہنا جو کہ فیصل بورڈ کی حیثت سے تھے انہوں نےبچوں کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے کہا کہ یہ اس کامیابی پر ملنے والا انعام بظاہر بہت قلیل ہے لیکن اس کی افادیت آپ کو آنے والے وقت میں ضرور معلوم ہو گا۔

 اس کے بعد تقریری مقابلہ شروع ہوا جس کو بچوں نے اپنے اپنے انداز میں جن سے جو ہو سکا انہوں نے اپنے اپنے انداز میں سوالات جوابات دیے اس کے بعد پھر شاہکار ترنم حافظ و قاری قمر الدین قمر نیپالی نے نعت نبی پڑھی اس کے بعد سیاح ایشیا و یورپ فصیح اللسان حضرت علامہ نور محمد خالد مصباحی صاحب قبلہ مرکزی خازن علما فاؤنڈیشن نیپال و مہتمم جامعہ ا حسن برکات نے میں علم کے فوائد کے تعلق سے کچھ مزید گفتگو کی اس کے بعد مجاہد دورہ قائد اہل سنت حضرت علامہ سید غلام حسین صاحب قبلہ مرکزی صدر علماء کوننسل نیپال اور بانی فیضان اہل بیت نور پراسی تمام ضلعی علماء کو خاص کر حضرت مولانا صدام علی امدادی جو کہ ضلعی صدر ہیں ان سب کو دل مبارک باد پیش کرتے ہوئے اخر میں انہوں نے یہ کہا جن جن حضرات نے انعامی کوئز مقابلہ کو محنت و مشقت سے اختتام تک پہنچایا ان سب کو دی

 گیارہویں شریف سے پہلے میں اپنے زیب سے بریلی شریف جانے کا ٹکٹ دے رہا ہوں اور بھی کہا کہ جوجو لڑکا پڑھنا چاہتا ہے اور اس کے پاس کتابیں نہیں ہیں تو ہم اس کے تمام کتابوں کا ذمہ لیتے ہیں اعدادی تا اافتاء تک جتنی کتابیں لگیں گی ہم اس کا ذمہ لیتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جو بچہ پڑھنا چاہتا ہے اس کے پاس خرچ نہیں ہے تو میں پورا خرچ اٹھانے کے لیے تیار ہوں لیکن علم کو مضبوط بنایا جائے اور تاکہ مسلک اعلی حضرت کا نام ہمیشہ ہمیشہ بلند رہے اس کے بعد اعجاز ی سند تقسیم کرنے کے لیے میں معمار قوم ملت ناشر مسلک اعلی حضرت علامہ مولانا مشتاق احمد قادری صاحب قبلہ مرکزی سیکریٹری علما فاؤنڈیشن نیپال اور مہتمم الجامعۃ البرکاتیہ للبنات کرشنا نگر نگر پالیکا نے باضابطہ انہوں نے اعلان کیا اس کے بعد نسیم احمد خان پپرا نے تمام علماء تمام علماء کی خدمت میں ایک عمدہ رومال پیش کیا اس کے بعد ضلعی صدر مولانا صدام حسین امدادی نے مدرسہ اہل سنت غریب نواز کے اساتذہ اور پوری نوجوان کمیٹی کو ایک ایوارڈ پیش کیا علماء فاؤنڈیشن نیپال کی طرف سے اس کے بعد اخر میں رزلٹ سنانے کے لیے زینت درس و تدریس حضرت علامہ محمد اقبال احمد نوری مصباحی جو کہ اس مقابلے کے فیصل تھے انہوں نے یکے بعد دیگر بچوں کا نام سنایا جس میں اول پوزیشن جس نے حاصل کی اس کا نام محمد عمران ابن ا طیع اللہ مسلمان مدرسہ غوثیہ مصباح العلوم رنگپور جس کو 5100 سو روپے مع سند و تحائف نوازا گیا اور دوم پوزیشن سبطین رضا ابن مولانا رمضان علی برکاتی جس کو 3100 س روپے مع سند نوازا گیا اور تیسرے پوزیشن پر غلام مجتبی ابن غلام حسین مدرسہ اہل سنت گلشن رضا کرشنا نگر نگر پالیکا بسوریا کو 2100 سو روپے ماہ سند نوازہ گیا اور تمام طلبہ کو تحائف اور سند سے نوازا گیا اس کے بعد درود و سلام اور دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا اللہ تعالی تمام علماء اہل سنت کو وعلمائے فاؤنڈیشن نیپال کو مزید ترقی کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین بجائے سید المرسلین

عابد علی فیضی 

میڈیا انچارج علمائے شیوراج خادم مدرسہ اہل سنت غریب نواز پپرا ضلع کپل وستو نیپال

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383