*جامعہ احسن البرکات کاٹھمانڈو میں عرس رضوی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا*
پریس ریلیز
کاٹھمانڈو نیپال اردو ٹائمز
دارالحکومت کاٹھمانڈو میں واقع مرکز علم وفن جامعہ غوثیہ احسن البرکات میں عرس حضور اعلیٰ حضرت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا
محفل کا آغاز قاری معراج احمد صاحب (استاذ جامعہ ہٰذا)نے قرآن کریم کی تلاوت سے کی اس کے بعد ادارہ کے متعلم حافظ اشرف نے کلام اعلیٰ حضرت سے محفل کو معطر کیا۔
اعلیٰ حضرت سیکڑوں علوم و فنون کے جامع تھے ، آپ کا احسان عظیم ہے کہ آپ نے ہم غربائے اہل سنت پر کرم فرمایا اور کنزالایمان جیسی شاہکار عطا کی،مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ کے استاذ ماہر درسیات حضرت علامہ و مولانا ظفر الدین مرکزی نے اپنے خطاب میں کیا۔
اس کے بعد ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم مولوی صادق رضاصاحب (متعلم جامعہ ہذا)نے خوبصورت اور دلکش آواز میں کلام اعلیٰ حضرت
پیش کیا بعد ازاں بلبل برکاتیہ استاذ القراء قاری طارق صاحب قبلہ (استاذ جامعہ ہٰذا)نے نعت و منقبت کے اشعار پڑھے محفل کی آخری کڑی ادارہ کے صدرالمدرسین مولانا محمد ممتاز علیمی صاحب قبلہ نے اپنے خطاب نایاب سے سامعین کو حضور اعلیٰ حضرت کے علمی جاہ و جلال سے خوب بہرہ ور فرمایا ،اور امام احمدرضا اورا عشق رسول ﷺ کے عنوان سے سیر حاصل گفتگو فرمائی, نظامت کے فرائض ادارہ کے استاذمولانا محمد عامر رضا علیمی نے انجاد دی۔
صلوٰۃ و سلام کے بعد صدر المدرسین صاحب قبلہ کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا
اس محفل میں ادارے کے سربراہ اعلیٰ محبوب العلماء حضرت علامہ و مولانا مشتاق رضا صاحب قبلہ جناب ماسٹر ادیب صاحب ،جناب ماسٹر سلامت صاحب ،ان کے علاوہ جامعہ کے طلبہ اور علاقائی سطح کی سر بر آوردہ شخصیات نے بطور خاص شرکت کی
رپورٹ : نمائندہ نیپال اردو ٹائمز