Oct 23, 2025 07:39 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
معارف الامام احمد رضا خان کی طباعت

معارف الامام احمد رضا خان کی طباعت

29 Aug 2025
1 min read

معارف الامام احمد رضا خان کی طباعت

یہ عظیم الشان کتاب امام احمد رضا خان بریلوی رحمت اللہ علیہ کی سوانح، خدمات، کارناموں اور علمی آثار پر عربی زبان میں لکھی گئی سب سے پہلی، بہترین، جامع اور اہم ترین تصنیف ہے۔ بلا شبہ امام احمد رضا کی شخصیت پر سیکڑوں کتابیں لکھی جا چکی ہیں، مگر ان میں زیادہ تر اُردو زبان میں ہیں۔

 جہاں تک عربی زبان میں آپ کی سوانح پر لکھی گئی کتابوں اور رسائل کا تعلق ہے تو وہ نہایت مختصر ہیں، جو اس عظیم المرتبت امام کے شایانِ شان نہیں۔ افسوس کہ آپ کی حيات پر عربی زبان میں کوئی مفصل کتاب نہیں لکھی گئی۔ آپ کے وصال کو سو برس سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن عرب دنیا میں اب بھی آپ کو بہت کم لوگ جانتے ہیں، حالانکہ آپ ایک نابغۂ روزگار شخصیت تھے۔ کتاب کا خاکہ: یہ مجموعہ چار جلدوں پر مشتمل ہے، اور اس کی تفصیل حسبِ ذیل ہے: جلدِ اوّل (السلسلہ الأُولى): «القول المرتضیٰ فی ترجمۃ الإمام أحمد رضا» یہ جلد چار ابواب پر مشتمل ہے: 

• باب اوّل: امام احمد رضا بریلوی: مہد سے لحد تک (سوانحِ حیات)

۔ • باب دوم: امام بریلوی کے مشائخ و اساتذہ

۔ • باب سوم: امام احمد رضا کے تلامذہ، خلفاء اور آپ سے اجازت یافتہ حضرات

۔ • باب چہارم: امام احمد رضا کی علمی و فنی نابغہ گی اور ان میں آپ کی خدمات و آثار۔ ہر باب میں متعدد فصول (ابوابِ فرعیہ) ہیں اور ہر فصل کے تحت متنوع مباحث شامل ہیں۔ جلدِ دوم (السلسلہ الثانیۃ): «جهود الإمام البريلوي وآثاره في التفسير» یہ جلد دو فصلوں پر مشتمل ہے۔۔:

 • فصل اوّل: تفسیر میں امام احمد رضا کی مہارت اور خدمات۔

۔ • فصل دوم: امام احمد رضا کی طرف سے قرآن کریم کے الفاظ کے معانی کا ترجمہ۔ ہر فصل کے تحت کئی مباحث ہیں، اور ہر مبحث میں مختلف ذیلی عنوانات حسبِ ضرورت و منہج درج ہیں۔ جلدِ سوم (السلسلہ الثالثۃ): «جهود الإمام البريلوي وآثاره في الحدیث وعلومہ» یہ جلد سات فصلوں پر مشتمل ہے: ۔

۔• فصل اوّل: حدیث کی لغوی و اصطلاحی تعریف، آپ کا اس بارے میں نظریہ، تدوینِ حدیث کی تاریخ و مراحل، حدیث و اثر میں فرق، برصغیر کے مشہور محدثین کا ذکر، امام احمد رضا کے ان سے تعلق، ہندوستانی علماء کی حدیثی خدمات اور امام احمد رضا کی حدیث و علومِ حدیث میں کاوشیں۔

۔ • فصل دوم: امام احمد رضا کی حدیث و علومِ حدیث پر چند تصنیفات کا تعارف و جائزہ۔ • فصل سوم: روایت کے علم میں امام بریلوی کی مہارت کا بیان۔

۔ • فصل چہارم: درایۃ الحدیث کے فن میں امام بریلوی کا تبحر۔

۔ • فصل پنجم: اصولِ حدیث میں امام بریلوی کی مہارت۔

۔ • فصل ششم: مختلف احادیث کے بارے میں امام بریلوی کے مواقف۔

۔ • فصل ہفتم: حدیث و علومِ حدیث میں امام بریلوی کی عظمت اور بلند مقام کا بیان۔ ہر فصل میں متعدد مباحث ہیں اور ان کے تحت ذیلی عنوانات دیے گئے ہیں۔ جلدِ چہارم (السلسلہ الرابعۃ): «جهود الإمام البريلوي وآثاره في إصلاح الأمۃ» یہ جلد تین ابواب پر مشتمل ہے:۔

۔ • باب اوّل: امام بریلوی کے عقائد و افکار اور اصلاحِ عقائد میں آپ کی مبارک جدوجہد۔

۔ • باب دوم: امت کی سیاسی اصلاح میں آپ کی خدمات و آثار۔

۔ • باب سوم: امام بریلوی کے معاشی نظریات، مسلمانوں کی اقتصادی حالت کی اصلاح میں آپ کی کاوشیں، آپ کے سماجی افکار اور معاشرتی مسائل کے حل میں آپ کا مثبت کردار۔ ہر باب میں متعدد فصول اور ہر فصل کے تحت کئی مباحث شامل ہیں۔ یہ پورا علمی و تحقیقی کام محقق و مدقق، جلیل القدر عالمِ دین ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی ہندی (حفظہ اللہ تعالیٰ) کی تصنیف ہے۔ مصنف نے ارادہ فرمایا کہ یہ کتاب امام احمد رضا کی حیات پر موجود مختلف کتابوں میں بکھری ہوئی معلومات کو یکجا کرے۔ اس مقصد کے لیے کتاب کو نہایت خوبصورت ترتیب، دلکش انداز اور جاذبِ نظر اسلوب میں مرتب کیا ہے۔ انہوں نے خاص اہتمام کیا کہ صرف حقائق پیش کیے جائیں اور غیر ضروری باتوں سے اجتناب کیا جائے۔ چنانچہ مقدمۂ کتاب میں لکھتے ہیں: "یہ کتاب اس عظیم الشان عالم دین (سیدی سرکار اعلی حضرت) کی شخصیت پر روشنی ڈالتی ہے، جس میں حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے افراط و تفریط سے دامن بچاتے ہوئے، مبالغہ آرائی سے اجتناب کرتے ہوئے ہم نے کوشش کی ہے کہ حقیقت پسند رہیں۔ نہ ہر وہ بات نقل كريں جو آپ کی تعریف میں بے جا کہی گئی، نہ ہر اعتراض ذکر کریں۔ حقیقتِ حال یہ ہے کہ وہ ما فوق الفطرت کوئی ہستی نہ تھے، بلکہ بہترین علما میں سے ایک عظیم الشان عالم دین تھے، جن کے عظیم علمی آثار ہیں، بیش قیمتی آراء ہیں، اور گہری بصیرت رکھتے ہیں "

۔ منجانب: مؤسسہ دارالملک

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383