نا امیدی میں امید کی ایک کرن ہے ہفت روزہ نیپال اردو ٹائمز!!
از: مخلص العلما عالیجناب پروفیسر محمد گوہرصدیقی
سابق ضلع پارشد براہی بلاک پریہار ضلع سیتامڑھی صوبہ بہار،الہند*
* آج کے اس ضیق الدہر ماحول وپرفتن دور میں جہاں دین حنیف کی شمع روشن کرنا،مدارس ،مساجد،مکاتب،وخانقاہ ،اکیڈمی ، کونسل کی بنیاد، اردو ماہنامہ واخبار نکالا جانا و قومی تنظیمات کا قایم کرنا، شمشیر بے نیام پر چلنے کے مثل ہے و ہیں اسلامی افکار و نظریات کی ترسیل وتبلیغ ، عقائد اہلسنت کی ترویج و اشاعت ، دیش ودنیا کے حالات سے اپنی قوم کو باخبر کرنےکے واسطے علماء کونسل نیپال کے زیر اہتمام ہفتہ روزہ نیپال اردو ٹاءمز کا نکلنا یقینا نا امیدی میں امید کی ایک کرن ہے ،اور
میرا ماننا ہے کہ اس زمانے میں کسی اخبار کا تسلسل کے ساتھ نکلا جانا اس کے روشن مستقبل کی نوید ہے- شاندار و جاندار تحقیقی مقالات پر مشتمل مضامین سے آراستہ و پیراستہ ہو کر ہمیں یہ اخبار ہر ہفتہ باصرہ نواز ہوتا رہتا ہے-
یہی کیا کم ہے کہ علماء کونسل نیپال کے زیر اہتمام نکلنے والا یہ اخبار (ہفتہ روزہ نیپال اردو ٹاءمز) سال بھر کے اندر ہی روز بروز معنوی وصوری حسن جمال کا مرقع بنتا جا رہا ہے - اخبار کے بانی ایک تسلیم شدہ محقق مفسر قرآن حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رضا قادری نقشبندی مصباحی، و اخبار کے چیف ایڈیٹر نازش قلم حضرت علامہ مولانا عبد الجبار صاحب قبلہ علیمی نظامی، معاونین ایڈیٹر ،کالم نگار ، نامہ نگار و ان کے تمام رفقاء کار صاحبانِ کو صمیم قلب سے داد تحسین و تبریک پیش کرتا ہوں۔ !
فقط (شان پریہار)پروفیسر محمد گوہر صدیقی
سابق ضلع پارشد براہی بلاک پریہار ضلع سیتامڑھی صوبہ بہار،الہند
26 اگست 2025 ء11 بجکر 47 منٹ رات