اسلامی یتیم خانہ پر یہار میں جلوس محمدی کی کامیابی کے لیے نشست
پریس ریلیز
سیتا مڑھی ، قصبہ پر یہار میں واقع اہل سنت کی عظیم درسگاہ مدرسہ فروغ اہل سنت میں علاقائی علمائے کرام ائمہ کرام اور ذمہ داران مدارس کی ایک نشست جلوس محمدی صلّی اللہ علیہ وسلم کی کامیابی کے سلسلے میں رکھی گیء، جس میں علاقہ کے معزز حضرات نے شرکت کی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا نشست کی صدارت بانی ءمدرسہ حضرت قاری ظہیرالقادری نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ہاشم رضا سیب نگر نے نظم و ضبط کے ساتھ جلوس نکالنے کی تاکید کی، جبکہ اتفاق رائے سے شان پریہار پروفیسر گوہر صدیقی کو حسب سابق جلوس محمدی کا کنوینر منتخب کیا گیا، لائسنس ہولڈر میں موجودہ ضلع پارشد عالمگیر صاحب کے نام پہ لوگوں نے اتفاق کیا ،جبکہ جلوس کے دیگر اخراجات کی ذمہ داری نائب پرمکھ رفیع حیدر صاحب سیکرٹری اصفہان صاحب ضلع پریشد عالمگیر صاحب وغیرہ نے اپنے ذمہ لیا، کمیٹی میں ہر گاؤں سے دو دو افراد کو شامل کیا گیا دیگر خطاب کرنے والوں میں مولانا محمد علاؤ الدین رضوی مولانا محمد اشفاق مصباحی مرشد نگر اکڈنڈی،حضرت حافظ قاری شمیم رضا فیضی گلابپوری اور مولانا غلام ربانی مصباحی نوری محلہ پٹیاٹولہ کا نام شامل ہے نشست میں حضرت مولانا محمد علاؤ الدین قادری گلابپوری صدر مدرس اسلامی خانہ مولانا عبدالقیوم برکاتتی خطیب امام سنی رضا جامع مسجد پریہار مولانا انوار الحق مولانا آل مصطفی مولانا غلام مصطفی حافظ شمس تبریز حافظ نیک محمد اساتذہ اسلامی یتیم خانہ کے علاوہ مولانا محمد زین العابدین عارفی کٹیا مولانا الحاج محمد احسان علی رضوی دھرہروا مولانا شوکت علی مصباحی اکڈنڈی ، حافظ علی اکبر مچپکونی مولانا اصغر نوری خیروا مولانا رضا اللہ کٹیا ماسٹر فخر الحسن عزرائیل، زین الحق کے علاوہ کثیر یر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور یہ اتفاق پایا کہ جمعہ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا جائے گا، اور صبح نو بجے سبھی لوگ تیار ہو کر شان و شوکت کے ساتھ پریہار ہائی اسکول سکول میں پہنچ جائیں وہاں دو گھنٹہ پروگرام چلے گا، جس میں آدھا وقت سیاسی لیڈران کو اور آدھا وقت علماء کرام کو دیا جائے گا اس کے بعد صلوۃ سلام پر اختتام کر دیا جائے گا رپورٹ، ابو افسر مصباحی نمائندہ نیپال اردو ٹائمز