مشاورتی نشست علماء فاؤنڈیشن ضلع کپلوستو اختتام پذیر
لمبنی پردیش
نیپال اردو ٹائمز
بفضلہٖ تعالیٰ و بحسنِ توفیقہٖ، آج بتاریخ 9 ستمبر بروز منگل وقت 3 بجے علماء فاؤنڈیشن، ضلع کپِل وستو، نیپال کی مدرسہ غوثیہ دت پور وجے نگر گاؤں پالیکا میں ایک نہایت اہم مشاورتی نشست صدر اعلیٰ حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب قبلہ کے زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اس مجلسِ مشاورت میں اگرچہ کثرت کے ساتھ علماء کی شمولیت نہ ہوسکی، تاہم اس کا سبب محض جائے نشست کا غیر موزوں انتخاب تھا۔ اس کمی کے باوجود نشست بفضلہٖ نہایت کامیاب اور بامقصد ثابت ہوئی۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی و تعلیمی امور پر سنجیدہ تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خصوصاً حالیہ انعامی کوئز مقابلہ کے سلسلے میں آمدنی اور اخراجات کا تفصیلی حساب و کتاب پیش کیا گیا، جسے تمام اراکین نے بغور ملاحظہ فرمایا اور بحمدہٖ تعالیٰ اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ مقابلہ اپنی کامیابی اور حسنِ انتظام کے سبب حلقۂ عوام و خواص میں زبان زدِ خاص و عام رہا، جس نے اراکین کے عزائم کو اور بھی بلند کردیا۔ مزید براں، اجلاس میں ایک نہایت اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ اس کامیابی پر حوصلہ افزائی اور روحانی برکت کے حصول کے لئے اراکینِ علماء فاؤنڈیشن، ضلع کپِلوستو کو زیارت و حاضری کے لئے بارگاہِ اعلیٰ حضرت، بریلی شریف روانہ کیا جائے۔ یہ فیصلہ مجلس کا روحانی تحفہ اور باعثِ مسرت امر ثابت ہوا۔ اور آگاہ کرتے چلوں بریلی شریف جانے کا ٹکٹ آل نبی اولاد علی حضور سید غلام حسین مظہری صاحب قبلہ ( مرکزی صدر علماء فاؤنڈیشن نیپال) کی جانب سے بمقصد حوصلہ افزائی ہے شرکائے اجلاس اس بابرکت نشست میں مندرجہ ذیل علماءکرام نے اپنی علمی و روحانی شرکت سے محفل کو رونق بخشی: حضرت مولانا مجیب الرحمٰن مصباحی صاحب قبلہ (ضلع انچارج) حضرت حافظ احمد یار خان نعیمی صاحب قبلہ (ضلعی سکریٹری) حضرت مولانا ذیشان خان مصباحی صاحب قبلہ حضرت مولانا عتیق الرحمٰن صاحب قبلہ حضرت حافظ نصراللہ امجدی صاحب قبلہ حضرت مولانا اکرم صاحب قبلہ حضرت مولانا ارشاد احمد جامعی صاحب قبلہ اختتامیہ یوں یہ مشاورتی نشست، اگرچہ ظاہری اعتبار سے محدود شرکت کے باوجود، اپنی معنوی افادیت و نتائج کے لحاظ سے نہایت کامیاب اور مبارک ثابت ہوئی۔ اراکین نے مستقبل کی سرگرمیوں کے لئے اپنے عزم کو دہرا کر اللہ عزوجل سے استقامت اور قبولیتِ عمل کی دعا فرمائی۔
رپورٹ۔
نوشاد احمد قادری
میڈیا انچارج علماء فاؤنڈیشن ضلع کپلوستو نیپال