نیپال کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے
کاٹھمانڈو :
نیپال اردو ٹائمز
ابو امجد
2026 میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اس مرتبہ بیس ٹیمو کی شمولیت ہونی ہے، جس میں 17 ٹیمیں شامل ہو چکیں ہیں، مزید تین ٹیموں کے لئے ایشیا کی کئی چھوٹی ٹیمیں دعوے دار مانی جا رہی تھی، اب ان میں سے صرف تین ہی ٹیم کو جانا ہے اس کے لئے 12 ٹیموں میں کوالیفائر میچیز کرائے گئے، جس کا آخری مقابلے جمعہ ہونے باقی ہے۔
تاہم دو ہفتوں سے جاری ان مقابلوں میں نیپال ٹیم مسلسل پانچ مقابلے جیت کر نمبر ایک پر فائز ہے۔اس طرح نیپال ٹیم نے اپنے سارے مقابلے جیت کر نمبر پر ہونے کی وجہ سے آئندہ برس 2026 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے اپنی شمولیت حاصل کر لی ہے۔
نیپالی ٹیم کے سبھی کھیلاڑیوں نے ہر میدان میں اپنی اپنی بہترین کارکردگی پیش کی ہیں۔
بلے بازوں نے بھی خوب دم دیکھایا اور اچھے اسکور کئے، گیند بازوں نے بھی تین سانسیں روکنے دینے والے مقابلے کو ہار سے جیت میں تبدیل کیا۔وہیں میدان میں موجود دیگر کھیلاڑیوں نے بھی اپنی فلڈنگ سے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا، کچھ بہترین کیچیز لئے تو کچھ نے بہت اچھے رن آؤٹ کئے، جو بہت ہی لطف اندوز رہا۔
نیپالیوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ نیپال ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شامل ہو رہی ہے، اسے بڑی ٹیموں سے کھیلنے کا تجربہ ہوگا، اور بڑی کامیابی کی امید ہے