Oct 23, 2025 07:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
فتنۂ ارتداد کی آندھی میں ایمان کی چادر اُڑتی جا رہی ہے

فتنۂ ارتداد کی آندھی میں ایمان کی چادر اُڑتی جا رہی ہے

29 Jul 2025
1 min read

فتنۂ ارتداد کی آندھی میں ایمان کی چادر اُڑتی جا رہی ہے!

جب سے مغربی تہذیب نے امت مسلمہ پر اپنی آزاد خیالی کا رعب و دبدبہ بنایا ہے، امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جارہا ہے، ایک طرف شعار اسلام کو پوری دنیا کے کفار اپنے قدموں تلے روندنا چاہتے ہیں وہی ان کا حربہ ثانیہ جسے ہم شوشل میڈیا کہتے ہیں اس کے ذریعے سے ایمان کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی ہے  ۔ آج مغربی تہذیب و تمدن نے جس طرح سے امت مسلمہ کی غیور بیٹیوں کو بے پردہ کر ڈالا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ہر چہار جانب مسلم بچیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کبھی پیسے کی لالچ سے تو کبھی آزاد خیالی کا بہانہ بنا کر ، آخر یہ کیوں کر ہورہا ہے؟ اس سوال کا جواب ہمیں دینا ہے ہم نے جب سے اپنے پیغمبر ﷺ کے فرمودات کو نظر انداز کرنا شروع کیا ہمارے معاشرے میں مغربی تہذیب نے حملہ کرنا شروع کردیا اور ہماری عزت تار تار ہوتی نظر آرہی ہے ۔ آئیں ہم اس مسئلے کو قرآن و حدیث سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس بہکتے ہوئے قدم کو ہمہ وقت اکابرین اسلام نے روکنے کی کوشش کی ہے ۔ 

وہ اندھیرے کی بھلے تھے کہ قدم راہ پہ تھے 

۔ روشن لائی ہے منزل سے بہت دور ہمیں ۔

 وہ دور سہانا تھا جب اسلام کی شہزادیاں اپنے عزت و آبرو پر ایمان کو مقدم رکھا کرتی تھیں آج دور الگ ہوگیا ہے مغربی دنیا سے پوری توانائی سے ہمارے ذہنوں کو اپنے قبضے میں لے رکھی ہے ، کہاں ہیں وہ اسلام کی شہزادیاں جن کی عفت و پاکدامنی کی قسمیں کھائ جارہی تھیں ۔ لیکن آج جہاں ایک طرف مغربی دنیا ہمارے ایمان کو لوٹنے میں لگی ہے وہیں کفار کی جانب سے ہماری بیٹیوں کو عشق اور پیار کی نام پر قتل عام کیا جارہا ہے ، محبت اور شفقت کا جھانسہ دے کر اسلام جیسے پر امن مذہب سے کفر کی گندگی میں لانے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے 

 اے بنتِ اسلام! اپنی شناخت کو پہچان، کہیں دیر نہ ہو جائے…! اے اُمتِ محمدیہ ﷺ کی بیٹیو! اے ماں باپ کی نازوں میں پلی شہزادیو! تمھارے ایمان پر آج تاریخ کا سب سے خطرناک وار ہو رہا ہے... تمھاری مسکراہٹوں کے پیچھے، تمھاری آنکھوں کے خوابوں میں، ایک گہری چال چھپی ہے…

 فتنۂ ارتداد کی چال!

 وہی ارتداد… جس میں تم غیروں کی جھوٹی محبت، فلمی وعدوں، اور شیطانی پروپیگنڈے میں پھنستی جا رہی ہو۔ جہاں تمھاری حیا، تمھارا ایمان، تمھاری شناخت سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے! یہ صرف بے پردگی یا بدکاری نہیں... یہ ایمان کا سودا ہے! آج تمہیں "محبت کے نام پر آزادی" کے خواب دکھا کر ایک ایسی اندھی گلی میں دھکیلا جا رہا ہے جہاں نہ اسلام باقی رہتا ہے، نہ عزت، نہ خاندان، نہ دنیا، نہ آخرت! قرآن چلا چلا کر خبردار کر رہا ہے: > "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ" (اے ایمان والو! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ) – [آل عمران: 28] > "وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُوْلَٰئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ..." (اور جو دین سے پھر جائے... اُس کے تمام اعمال ضائع ہو جائیں گے) – [البقرۃ: 217] اے بیٹی! یہ صرف نکاح نہیں، یہ نکاح کے نام پر ایمان کا قتل ہے! کیا تم نے سوچا؟ جس غیر مسلم کے ساتھ تم "محبت" میں جُڑتی ہو، وہ تمھیں اللہ، قرآن، رسول ﷺ اور آخرت سے دور کر دیتا ہے... تمھارا کلمہ مٹادیتا ہے، تمھارا ربّ تم سے ناراض ہوتا ہے، تمھاری ماں کی گود خالی ہو جاتی ہے، اور تمہارا قبر کا گھر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ ابھی وقت ہے…

 لوٹ آؤ! اے بہن! اپنے ربّ سے لو لگاؤ، اپنے دین سے وفاداری نبھاؤ، اس دنیا کو بتادو کہ: "ہماری بیٹیاں ایمان پر مرتی ہیں، مگر ایمان بیچتی نہیں!" اگر تم نے آج اپنا یہ قدم روک لیا، تو ہو سکتا ہے کل تم اپنی بیٹی کو ارتداد سے بچا لےجاؤ! ورنہ یاد رکھو… ارتداد ایک بیٹی کو نہیں، بلکہ نسلوں کو برباد کردیتا ہے! یہ پیغام ہر بیٹی،ہربہن،اسلام کی ہرشہزادی،ہرطالبہ، ہر ماں، اور ہر باپ تک پہنچاؤ! شاید تمھارا ایک شیئر، کسی کی دنیا و آخرت کو سنوار دے… اور تمھارے لیے صدقَۂ جَارِیہ بن جائے!

 خیراندیش

 جمال اخترخان نظامی اشرفی

 سربراہ اعلی:

 جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ پیپرمل روڈ یوسف نگر ڈونگرا واپی گجرات 9918584292

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383