Oct 23, 2025 07:39 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
علما آپس میں متحد ہوں تو تنخواہوں میں اضافہ ہوگا

علما آپس میں متحد ہوں تو تنخواہوں میں اضافہ ہوگا

26 Sep 2025
1 min read

علما آپس میں متحد ہوں تو تنخواہوں میں اضافہ ہوگا

کپل وستو نیپال 

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز

 آج بتاریخ ٢٦ ستمبر بروز جمعہ مہراجگنج نگر پالیکا کے ایک گاؤں وجے نگر میں جانا ہوا جہاں بہت زیادہ آبادی تو نہیں ہے دس سے بارہ گھر ہوں گے اور یہاں پہلی مرتبہ جانا ہوا اتفاق سے پہنچا تو دیکھا حضرت مولانا الفاظ صاحب کو جو کہ اسی گاؤں کے خطیب و امام ہیں اور ان کا مسکن برگدا ہے تقریباً 12:45 پر پہنچا اور اذان ہو چکی تھی وضو وغیرہ کر کے مسجد گیا تو دیکھا چھ سے سات لوگ مسجد میں تھے تو میں نے پوچھا کہ کتنی تعداد رہتی ہے نمازیوں کی تو بولے دس سے بارہ چونکہ آبادی ہی دس بارہ گھر کی ہے بہر حال مولانا الفاظ صاحب نے خطاب کیا اور پندرہ منٹ خطبہ جمعہ میں رہ گیے تو مولانا صاحب نے مجھ سے کہا کہ کچھ کہ لیں تو میں نے اپنے جامعہ مخدومیہ ام حبیبہ چنروٹا کا مختصر تعارف کر کے اور تعلیم و تربیت کے حوالہ سے گفتگو کی اور بچیوں کو دینی تعلیم کی اہمیت و ضرورت اور داخلہ وغیرہ سے متعلق خبر کیا اور اپنی بات ختم کر دی ابھی اذان ثانی میں پانچ منٹ باقی تھے تو میں نے مولانا صاحب سے پوچھا کہ آپ کی یہاں تنخواہ کتنی ہے تو انہوں نے بتایا کہ دس ہزار نیپالی تھی ابھی ہفتہ دن ہوا ہے بارہ ہزار کیے ہیں چونکہ آبادی وغیرہ کی وجہ سے وہ بھی مطمئن تھے لیکن میں نے کہا کہ آپ رکیں میں کچھ نہ کچھ اضافہ کروا رہا ہوں ان سے پوچھا صدر مسجد میں آیے ہویے ہیں کہ نہیں بتایا انہوں نے کہ موجود ہیں میں نے نماز جمعہ ادا کروائی اور دعا نہیں مانگا میں نے صدر کو آگے بلایا اور کہا کہ مولانا کی اتنی محنتیں ہیں درس و تدریس امامت و خطابت افسوس کہ ابھی تک دس ہی ہزار دے رہے تھے تو بتانے لگے کہ ١٢ کر دیا ہوں میں نے کہا نہیں کم سے کم 16000 کیجیے تو بولا کہ حضرت کر دیں گے اگلے سال میں نے کہا نہیں ابھی مسجد میں اور اسی وقت کیجیے میں نے کہا آپ کا بچہ بیمار ہو جایے تین باہ ایک ماہ میں علاج کے لیے بڑھنی جانا ہو تو کتنا رقم لگے گا کہنے لگے دس ہزار نیپالی تو چلا جائی میں نے کہا کیا ان مدرسین کے پاس بچے نہیں ہیں والدین نہیں ہیں اور بھی بہت سارے اخراجات ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ایک ماہ کے اندر ہم 15000 کر دیں گے تو میں نے کہا ابھی 13000 کیجیے آج ہی سے اور بقیہ اگلے ماہ میں کر دیجیے گا اس کے بعد ہی دعا مانگی گئی اور اس بات کا سب نے وعدہ کیا کہ کم لوگ ہیں لیکن کریں گے پھر نماز کے بعد کمرے میں گیے تو ایک مقتدی ایک جوڑی کپڑا امام صاحب کو پیش کر رہا ہے کہ بیٹے کی شادی میں آپ کو یہ کپڑا پہننا ہے کافی خوشی ہوئی دیکھ کر

 علما آپس میں ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا بند کر دیں تو ہر کام ممکن ہے اس پر ان کی میں نے حوصلہ افزائی کی اور میں نے کہا کہ امام صاحب بھی ایک انسان ہے غلطی ہونے پر آپ واویلا نہ مچائیں بلکہ تنہائی میں احساس دلا دیں کہ حضرت آپ سے غلطی ہوئی تو وہ مانیں گے بھی اور سدھار بھی لائیں گے اور فوراً نکالنے اور نوٹس نہ جاری کیا کریں ہم جب تقرری کرتے ہیں تو اعلیٰ حضرت بنا کر کرتے ہیں نکالتے ہیں تو تو سارے عیوب کا مجسمہ بنا کر نکالتے ہیں

 اللہ تعالی ہم سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 

نصراللہ امجدی

 جامعہ مخدومیہ ام حبیبہ چنروٹا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383