Oct 23, 2025 08:03 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
نیپال کا خونی منظر"

نیپال کا خونی منظر"

19 Sep 2025
1 min read

نیپال کا خونی منظر"

امیر الدین خان شیرانی

فیض احمد فیضؔ

یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر

وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں

نیپال کی سرزمین اپنی فطری خوبصورتی اور پہاڑی حسن کے باعث دنیا بھر میں جانی جاتی ہے، مگر حالیہ خونریز واقعات نے اس حسین خطے کو غم اور اندوہ کی آغوش میں دھکیل دیا ہے۔ وہ فضائیں جو کبھی سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز تھیں، آج بارود کی بُو اور انسانی خون کی سرخی سے لرزاں ہیں۔

انسانی تاریخ گواہ ہے کہ جہاں ظلم اپنی انتہا کو پہنچتا ہے وہاں انسانیت کا امتحان شروع ہوجاتا ہے۔ نیپال کے خونی منظر نے نہ صرف پورے خطے کو لرزا دیا ہے بلکہ دنیا کے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ معصوم جانوں کا ضائع ہونا، بے سہارا خاندانوں کی چیخیں اور بےگناہوں کے جنازے — یہ سب منظر نامہ انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔

کیا یہ وہی نیپال ہے جو امن، سکون اور قدرتی حسن کے لیے جانا جاتا تھا؟ آج وہاں کی گلیاں سوال کرتی ہیں کہ طاقت کی ہوس آخر کب تک انسانی خون پیے 

گی؟ ظلم کی سیاہی کب تک سورج کی روشنی کو چھپائے گی؟ انسان کب اپنی ہی انسانیت کے گلے پر خنجر چلانا چھوڑے گا؟

نیپال کا یہ المیہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ظلم کسی ایک قوم یا علاقے کا مسئلہ نہیں، بلکہ پوری انسانیت کا سانحہ ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہیں تو کل یہ آگ ہمارے گھروں تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم صرف تماشائی نہ رہیں بلکہ امن، انصاف اور انسانیت کی آواز بنیں۔

کاش دنیا کے حکمران اور طاقت کے ایوان اس منظر سے سبق لیں، اور کاش وہ لمحہ جلد آئے جب نیپال کے پہاڑ پھر سے امن کی گواہی دیں، جب وہاں کے دریا خون کے بجائے خوشی کے نغمے بہائیں، اور جب انسانیت ایک بار پھر سربلند ہو۔

امیر الدین خان شیرانی اترولہ بلرام پور

مقیم حال جامعہ اہلسنت حنفیہ فیضان رضا واپی گجرات

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383