قازان میں بین الاقوامی مصحف انٹرنیشنل کانفرنس
قازان (خصوصی نامہ نگار):
23 ستمبر 2025 کو شہر قازان جمہوریہ تتارستان میں "مركز الأبحاث والدراسات للقرآن الكريم والسنة المطهرة" کے زیراہتمام اور جمہوریہ تتارستان کے ادارہ روحیہ کے تعاون سے گیارہواں بین الاقوامی اسلامی علوم کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
کانفرنس کا عنوان “ماضی اور حال میں قرآن کریم کی تفسیر” رکھا گیا تھا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے ممتاز ڈاکٹرز، پروفیسرز، علما، محققین اور ماہرین نے شرکت کی۔ شرکائے کانفرنس نے قرآن کریم کی تفسیری روایت، مفسرین کے علمی کارناموں اور عصرِ حاضر میں قرآنی فہم کی اہمیت پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔
جن میں خصوصی طور پر پروفیسر ڈاکٹر غادم قدوری عراق نے شرکت فرمائی قرآنیات پر انکی گہری نظر ہے عالمی سطح پر مصحف شریف کے آئیکون سمجھے جاتے ہیں موصوف کو تاتارستان گورنمنٹ کی طرف سے توصیفی سند بھی دیا گیا ہے نیز قطر سے پروفیسر ڈاکٹر خالد شکری صاحب کلیہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر نے شرکت فرمائی مغرب سے ڈاکٹر شیخ عطفاوی صاحب نے شرکت کی سلطنت عمان سے ڈاکٹر وائلی نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف ممالک سے اسلامک اسکالرز نے شرکت فرمائی ہندوستان سے نمائندگی کے طور پر نیز بلغار اسلامی اکیڈمی کی طرف سے عالمی اسلامی اسکالر ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی نے شرکت فرمائی آپ کی شرکت
دو نوعیت سے رہی پہلی یہ کہ اس پروگرام میں قازان ویسی کی طرف سے نیابت کرتے ہوئے ترحیبی کلمات پیش کیے
دوسری میں آپ نے اپنا مقالہ پیش فرمایا آپ کے مقالہ کا عنوان تھا *"المدارس التفسيرية عند علماء الهنود إطلالة على العلاقات و المناهج"* جس کا خلاصہ پیش کیا گیا
کانفرنس کی ایک نشست “قرآن کریم کی تزئین و آرائش” کے موضوع پر بھی منعقد ہوئی، جس میں ماہرین نے فنِ خطاطی اور قرآنی نسخوں کی تزئینی روایت پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے زور دیا کہ عصرِ حاضر میں قرآن کی خدمت اور تفسیر کو جدید تحقیقی اسالیب اور ابلاغی ذرائع سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
اختتام پر منتظمین نے اعلان کیا کہ اس طرح کے علمی و تحقیقی منصوبوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ قرآن کریم کے پیغامِ ہدایت کو دنیا بھر میں زیادہ مؤثر انداز میں عام کیا جا سکے۔
رپورٹ: توصیف رضا علیمی، فاؤنڈر انٹرنیشنل اسکالر ایسوسییشن، ترکی