علم کے بغیر کوئی بھی شخص مکمل انسان نہیں ہو سکتا
دارالعلوم قطبیہ روشن العلوم میں الازہر ایجوکیشنل کے چیرمین کی طلبہ سے نصیحانہ گفتگو
سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی)
اج جمعہ کو نمازِ جمعہ کے فورا بعد دارالعلوم اہل سنت قطبیہ روشن العلوم لیڈوامہوا امرڈوبھا شہر پنچایت بکھرا بازار کی روشن جامع مسجد میں طلبہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا
مہمان خصوصی الازہر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن دہلی کے چیئرمین مولانا مفتی محمد عباس مصباحی ازہری جن کی طلبہ سے گفتگو میں اکثر نصیحت آمیز باتیں ہوتی ہیں جو ان کی تعلیم و تربیت، کردار سازی، اور مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنے نصیحانہ گفتگو میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیز طلبہ آپ لوگ علم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لو کیونکہ یہ علم دین کی بنیاد ہے، اس کے بغیر کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہو سکتا۔ علم کو جتنا حاصل کر سکو، کر لو، کیونکہ ہر قسم کا علم اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔
مولانا ازہری نے مکارم اخلاق کے تعلق سے طلبہ سے کہا کہ آپ لوگ خلاق کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ اچھے اخلاق سے انسانیت کا پیغام پھیلتا ہے اور معاشرے میں عزت ملتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے اخلاق کو اپنانے کی کوشش کریں آپ ﷺ کا اخلاق حسنہ آپ کی پیروی کرنے والوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ مولانا ازہری نے وقت کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وقت بہت قیمتی ہے آپ لوگ اسے ضائع نہ کریں ،ہر لمحے کو مثبت کاموں میں صرف کریں۔ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کو ایسی سرگرمیوں میں صرف کریں جو دین و دنیا میں فائدہ مند ہوں۔ مولانا ازہری نے کہا کہ آپ حضرات اتحاد و اتفاق کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنا اسلام کا حصہ ہے۔ اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں
مولانا ازہری نے مزید کہا کہ پیارے طلبہ اللہ کی رضا کی طلب کریں ہر کام میں اللہ کی رضا کو مقدم رکھیں۔ اپنی تمام تر محنتوں اور کوششوں میں اللہ کی رضا کو مدنظر رکھیں یہی کامیابی کی کلید ہے۔ نماز اور قرآن کی تلاوت کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔ساتھ ہی ساتھ اپنے کردار کو مضبوط بنائیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار کی تعمیر بھی ضروری ہے۔ اچھے کردار سے ہی انسان معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
معروف خطیب قاری نثار احمد نظامی نے طلبہ سے کہاکہ آپ لوگ تعلیم و تربیت کے ساتھ مدد اور خدمت کو اپنا شعار بنا لو۔ دین کی خدمت بھی کرو اور اپنے ہم وطنوں کی مدد کرکے اللہ کی رضا حاصل کرو۔ رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہے کہ "جو لوگوں کی مدد نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ بھی اس کی مدد نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول میں استقامت اختیار کرو۔ مشکلات سے گھبراؤ نہیں، اللہ پر توکل رکھو اور اپنی کوشش جاری رکھو۔ کامیابی اللہ کی طرف سے ہوتی ہے، لیکن اس کے لیے محنت اور استقامت ضروری ہے۔
قاری نظامی والدین کی خدمت اور ان کی فرمانبرداری کو لازم پکڑنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی رضا میں اللہ کی رضا مضمر ہے۔ ان کے ساتھ نیک سلوک کرو اور ان کی خدمت کو اپنا فرض بنالو قاری نظامی نے اخیر میں کہا کہ آپ لوگ دعا اور استغفار کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔ اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور اس سے دنیا و آخرت میں کامیابی کی دعا کرو۔ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے، "اے اللہ! مجھے معاف کر دے اور مجھ پر رحم فرما۔" قاری نظامی نے کہا کہ مذکورہ نصیحتوں پر عمل کرکے آپ سبھی اپنی تعلیمی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور معاشرے کا ایک مفید اور باکردار فرد بن سکتے ہیں۔اس سے قبل پروگرام کا اغاز قاری فیضان رضان نے کتاب لا سے کیا اس کے بعد طلباء نے نہ تو منقبت کے اشعار نظر کیے پروگرام میں قاری اخلاق احمد نظامی پرنسپل مدرسہ انوار العلوم گولا بازار،مولانا شہاب الدین قادری ،قاری رحمت اللہ، قاری غلام مصطفی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے پروگرام کا اختتام صلاۃ و سلام اور قاری اخلاق احمد نظامی کی دعا سے ہوا