Feb 7, 2026 07:43 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
علماء شیوراج کی اہم میٹنگ  جہیز کے انسداد اور علما کی تنخواہوں میں اتحاد پر اتفاق

علماء شیوراج کی اہم میٹنگ جہیز کے انسداد اور علما کی تنخواہوں میں اتحاد پر اتفاق

علماء شیوراج کی اہم میٹنگ

 جہیز کے انسداد اور علما کی تنخواہوں میں اتحاد پر اتفاق

 شیوراج نگر پالیکا، 

کپلوستو 

(نمائندۂ خصوصی) 

علماء شیوراج کے زیرِ اہتمام ایک نہایت بامقصد اور اہم میٹنگ دارالقرآن فیضانِ تاج الشریعہ میں منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ شیوراج نگر پالیکا سطح پر ضلعی صدر حضرت علامہ مولانا صدام حسین امدادی صاحب قبلہ کی زیرِ صدارت انجام پائی۔

 میٹنگ کا باوقار آغاز حضرت حافظ و قاری قمرالدین صاحب قبلہ کی دل نشین تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس نے محفل کا روحانی ماحول معطر کر دیا۔ بعد ازاں حضرت حافظ و قاری عطا محمد صاحب قبلہ نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ کا پُراثر کلام پیش کیا، جس سے شرکائے میٹنگ کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی حرارت تازہ ہو گئی۔ 

اس کے بعد صدرِ اعلیٰ حضرت علامہ مولانا صدام حسین امدادی صاحب قبلہ نے اپنی منصبی ذمے داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے میٹنگ کے چار اہم ایجنڈے پیش کیے:.. 

۱۔ جہیز کے مطالبے پر روک.

. ۲۔ رویتِ ہلال کمیٹی (کپلوستو) کی تشکیل.

. ۳۔ علما کی تنخواہوں میں اتحاد.

. ۴۔ ضلعی نصابِ تعلیم و امتحان کا نظام

 تمام حاضرینِ میٹنگ نے تفصیلی غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر دو اہم ایجنڈوں کو منتخب کیا اوّل — جہیز کے مطالبے پر روک اور معاشرتی اصلاح کی جدوجہد دوئم — علماءِ کرام کی تنخواہوں میں اتحاد اور منظم نظامِ معاوضہ کا قیام 

میٹنگ میں حضرت مولانا مجیب الرحمن مصباحی صاحب قبلہ (ضلعی انچارج)،

 حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب قبلہ (صدرِ اعلیٰ)

، حضرت حافظ و قاری نصراللہ امجدی صاحب قبلہ (مشیرِ اعلیٰ ضلع کپلوستو)،

 نوشاد احمد قادری (میڈیا اِنچارج)، مولانا ذیشان خان مصباحی (ممبر)،

 مولانا عتیق الرحمن صاحب قبلہ (ممبر)،

 حافظ و قاری قمرالدین صاحب قبلہ، حضرت حافظ و قاری مبارک حسین صاحب قبلہ اور حضرت حافظ و قاری عطا محمد صاحب قبلہ سمیت متعدد علما و فضلا شریک ہوئے۔ میٹنگ کے دوران مقررین نے کہا کہ جہیز کا مطالبہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور بن چکا ہے، جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی بیداری اور اصلاحی مہم کی اشد ضرورت ہے۔ اسی طرح علمائے کرام کی تنخواہوں کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بات سامنے آئی کہ تنخواہوں کی کمی کے باعث اکثر علما معاشی تنگی اور فکری پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ اس لیے علما کی تنخواہوں میں اتحاد اور ایک منظم، باوقار نظامِ معاوضہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شرکائے میٹنگ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان دو منتخب ایجنڈوں — جہیز کے انسداد اور تنخواہوں میں اتحاد — پر ان شاء اللہ عنقریب ایک ضلعی اجتماع منعقد کی جائے گی، جس میں ان نکات کو عملی صورت دی جائے گی۔ آخر میں صدرِ میٹنگ حضرت علامہ صدام حسین امدادی صاحب قبلہ نے تمام علما و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ میٹنگ اصلاحِ معاشرہ، اتحادِ امت اور خدمتِ دین کی سمت ایک مثبت و بابرکت قدم ہے۔ میٹنگ دعائے خیر پر اختتام پذیر ہوئی۔

 از قلم 🖋 نوشاد احمد قادری

 میڈیا اِنچارج، علماء فاونڈیشن، ضلع کپلوستو، نیپال

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383