اھل سنت وجماعت کی قیادت نیپال میں مضبوط ہو تی چلی جارہی ہے:سرپرست اعلیٰ کا تاثر
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ آج وجے نگر پالیکا ضلع کپل وستو میں علما کونسل نیپال کا سالانہ ادھیویشن پروگرام بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا،جس میں مرکزی وضلعی کا بینہ کے عہدیداران کی شرکت ہو ئی،ازسر نو تنظیم کا احیا عمل میں آیا ۔لوگوں میں ایک جوش وخروش دیکھنے میں آیا
سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ ۔پروگرام ہال کا منظر،کارکنان کی کثرت ،حسن انتظام وانصرام دیکھ کر قلبی مسرت اور غیر معمولی انبساط کا احساس ھوا۔یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اھل سنت وجماعت کی قیادت نیپال میں مضبوط ہو تی چلی جارہی ہے۔ وہ ایک منظم دھارے میں مربوط ہونے کے لیے کوشاں ہیں۔علما کونسل، نیپال کی ملت اسلامیہ کی وہ آواز ہے جس کے بینر تلے ہم پوری قوم کو منظم اور متحد کر سکتے ہیں ،اور بہت سے تعلیمی،سماجی،مذہبی اور سیاسی اہداف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ علما کونسل پلیٹ فارم کا مضبوط ہونا نہ صرف علما کے حق میں مفید ہے بلکہ اس کا فایدہ وہاں کے طلبہ ،عوام اور مسلمان سیاست دانوں کو بھی خوب ہو سکتا ہے۔میں
کونسل کےسرپرست اعلیٰ حضرت مفتی محمدرضا مصباحی نے کہا کہ اس موقع پر علما کونسل کے مرکزی صدر، متحرک وفعال عالم دین، حضرت مولانا سید غلام حسین مظہری صاحب ،معمار قوم وملت،حضرت مولانا محمد مشتاق احمد برکاتی صاحب مرکزی جنرل سکریٹری علما کونسل نیپال،سیاح عرب وعجم حضرت مولانا نور محمد خالد مصباحی صاحب مرکزی خازن علما کونسل نیپال ، حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب جنرل سکریٹری ضلع کپل وستو،اور عزت مآب جناب سراج فاروقی صاحب سابق ممبر پارلیمنٹ نیپال اور بالخصوص مہمان خصوصی حضرت پیر طریقت سید شاہ احتشام الحق قادری دام ظلہ العالی اور مخیر اھل سنت حضرت مولانا سجاد احمد قادری امام وخطیب مدینہ مسجد بٹول اور وہ تمام کارکنان ومخلص برادران جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنی کوششیں صرف کیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ان کی کوششیں یقینا ایک ولولہ اور نءی سحر کے طلوع کی غماز ہے۔ خداے تعالی ہم سنیوں کے اس اتحاد کو سلامت رکھے۔ کپل وستو کی لوکل باڈی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کرتا ھوں۔ اللہ تعالی آپ لوگوں کے حوصلوں کو یوں ہی بلند رکھے۔ آمین یارب العالمین ۔
فقیر محمد رضا قادری مصباحی نقشبندی ، خادم علما کونسل نیپال ۔شب سہ محرم الحرام 1447ھ