Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
عرسِ مخدومِ سمنانی علیہ الرحمہ: عشقِ اولیاء کا روح پرور مظہر

عرسِ مخدومِ سمنانی علیہ الرحمہ: عشقِ اولیاء کا روح پرور مظہر

25 Jul 2025
1 min read

عرسِ مخدومِ سمنانی علیہ الرحمہ: عشقِ اولیاء کا روح پرور مظہر 

ممبئی پریس ریلیز

رپورٹ : توحید احمد علیمی طرابلسی

--------- جامعہ غوثیہ نجم العلوم، مرکزی ادارہ سنی دعوتِ اسلامی ممبئی میں سلسلۂ چشتیہ کے عظیم المرتبت بزرگ، سلطان الطریقت حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ کے عرسِ مبارک کے موقع پر نہایت سادگی، خلوص اور عقیدت کے ساتھ ایک روحانی و دینی محفل کا انعقاد عمل میں آیا۔

 تلاوتِ قرآن، حمد و نعت اور ایصالِ ثواب: اس پُرنور موقع پر جامعہ کے فضلاء و اساتذۂ کرام نے شرکت فرما کر اپنی روحانی وابستگی کا مظاہرہ کیا، جب کہ طلبۂ کرام نے بڑے خشوع و خضوع کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کی۔ طلبہ نے حمد باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی نہایت دلنشیں انداز میں پیش کی۔ یہ تمام اعمال حضرت مخدوم اشرف علیہ الرحمہ کی بارگاہِ اقدس میں ایصالِ ثواب کی نیت سے پیش کیے گئے۔ قرآن خوانی کے اختتام پر قل شریف پڑھا گیا اور تمام شرکائے مجلس میں محبت وتبرک کے طور پر شیرینی بھی تقسیم کی گئی

۔ مقررِ خصوصی کا بصیرت افروز خطاب: محفل کے مقررِ خصوصی حضرت مولانا مفتی زبیر احمد برکاتی صاحب نے خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا اور حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ کی پاکیزہ سیرت پر اختصار کے ساتھ روشنی ڈالی۔ آپ نے حضرت کی ایک عظیم صفت کا خاص طور پر ذکر فرمایا کہ "آپ دوسروں کی تکالیف، امراض اور پریشانیوں کو خود پر لے لیا کرتے تھے، اور ان کے بوجھ کو خود اٹھا کر انہیں راحت پہنچاتے تھے"۔ یہ صفت اولیائے کرام میں بہت کم دیکھی جاتی ہے، جو آپ کی بے مثال روحانی عظمت کی علامت ہے۔ قیادت و سرپرستی: یہ پرنور اور باوقار روحانی اجتماع حضرت داعی کبیر، عطائے مفتی اعظم ہند، مولانا حافظ و قاری محمد شاکر نوری صاحب (امیر سنی دعوتِ اسلامی) کی سرپرستی وقیادت میں نہایت حسن و خوبی کے ساتھ مکمل ہوا۔

 یہ روح پرور محفل درحقیقت عشقِ اولیاء کا ایک خوب صورت مظہر تھی، جو سیرتِ بزرگانِ دین سے جڑے رہنے کی عملی دعوت دے رہی تھی۔ اس مجلس نے حاضرین کے دلوں کو سکون بخشا، اور روحوں کو تازگی و طہارت کا احساس عطا کیا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383