Oct 23, 2025 04:25 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
علما کونسل نیپال ضلع روپندیہی کا ادھیویشن اختتام پذیر

علما کونسل نیپال ضلع روپندیہی کا ادھیویشن اختتام پذیر

**علما کونسل نیپال ضلع روپندیہی کا ادھیویشن اختتام پذیر*

پریس ریلیز 

لمبنی پردیش 

روپندیہی نیپال

پرویز مشرف علیمی

 28گتے اساڑھ 2082 ،مطابق 12 جولائی 2025 بروز سنیچر روہنی گاؤں پالیکا دھکدھئی میں علما کونسل نیپال ضلع روپندیہی کا ادھیوشن علما کونسل نیپال کے مرکزی صدر سید غلام حسین مظہری کی سرپرستی میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالنبی صاحب نے کی اور پروگرام کا اہتمام حضرت مولانا اکبر علی فیضی نے اپنے کارندوں کے ساتھ کیا ۔ اس ادھیویشن کے مہمان خصوصی لمبنی پردیش کے نہایت ہی متحرک و فعال سیاسی و سماجی  شخصیت عزت ماب طاہر علی صاحب رہے۔

 ان کے علاؤہ  سیاسی تقاضو کے ماہر عظیم سیاسی لیڈر جناب جبل میاں ،اور نے کا پا ایمالے کے سینئر سیاسی لیڈر پریب پانڈے صاحب و دیگر سیاسی و سماجی لیڈران نے شرکت کی اس موقع پر روہنی گاؤں پالیکا کی نائب چیئرمین شیوکانتی ہریجن نے اس ادھیویشن کو پورے ضلع کے لیے ترقی کا اشارہ کہا ۔ طاہر علی صاحب نے کہا کہ علما کی تنظیم سے ضلع کے ساتھ پورا صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، مزید طاہر علی صاحب نے کہا کہ علما کونسل کے مرکزی صدر قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے انتھک محنت کرکے اس تنظیم کو پورے ملک میں متعارف کرایا ہے ۔

 وہیں نے،کا،پا ایمالے کے سینئر سیاسی لیڈر جناب پردیب پانڈے نے کہا کہ سماجی طور پر مولانا حضرات کا کسی تنظیم کے ذریعے ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہم سب کو لیے خوشی کی بات ہے ہم مشکور ہیں علما کونسل نیپال کا جنہوں نے ہمارے ضلع سے ایک آواز لگائی ہے پورے ملک میں مسلم سماج کو بیدار کرنے کے لیے ۔

 علما کونسل نیپال ضلع روپندیی ادھیویشن کا پروگرام باضابطہ حضرت مولانا اکبر علی قادری فیضی نے تلاوت کلام اللہ سے کیا ،مخلص العلما غلام مصطفی صاحب نے نعت رسول سے محفل میں چار چاند لگایا ، اس کے بعد علما کونسل کی سرگرمیوں کو حضرت مولانا امان اللہ رضوی صدر علام کونسل نول پراسی بیان کیا، 

اس ادھیوشن کے لیے جن کو منتخب کیا گیا ان کے نام مندرجہ ذیل ؛

 انچارج: مولانا اکبر علی قادری فیضی

 صدر : مولانا عبدالنبی فیضی

 سینئر نائب صدر۔ مولانا صاحب علی

نائب صدر : مولانا غلام غوث تنویری 

معاون صدر مولانا آفتاب عالم علیمی 

سکریٹری : مولانا محمد ارشاد عالم نوری

 نائب سیکریٹری : مولانا فیض اللہ جباری

 خازن : مولانا ابو ہریرہ نظامی

 میڈیا انچارج۔ مولانا پرویزمشرف 

ممبران 

مولانا شمس الدین  صاحب 

مولانا مقصود  صاحب

مولانا طاہر صاحب

مولانا ابراہیم صاحب

 مولانا سمیر صاحب

 مولانا غفران  صاحب

مولانا آزاد  صاحب

مولانا رحمت علی صاحب 

 مولانا امتیاز صاحب

 مولانا جمیل  صاحب

مولانا ضمیر  صاحب 

مولانا غلام نبی صاحب

 حافظ شمس الدین صاحب 

 و دیگر علما اس تنظیم سے جڑے۔ یہ ادھیویشن در حقیقت ایک رسمی رہی البتہ اس تنظیم کے ذریعے کام کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ ان شاءاللہ علما کونسل روپندیہی جلد ہی اپنے منصوبوں کو عوام الناس کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر اس کو عملی جامہ پہنائے گی ۔ رپورٹ : مولانا پرویز مشرف علیمی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383