مولانا عبدالرزاق علیمی کشمیری صاحب نے نیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی
مولانا عبدالرزاق علیمی کشمیری صاحب نے نیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے جملہ علیمی برادران کا سر فخر سے بلند کردیا ہے: کمال احمد علیمی
جموں و کشمیر
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
مولانا عبدالرزاق علیمی کشمیری صاحب نے نیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے جملہ علیمی برادران کا سر فخر سے بلند کردیا ہے: کمال احمد علیمی فرزند علیمیہ ،حضرت مولانا عبدالرزاق علیمی کشمیری صاحب نے نیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے جملہ علیمی برادران کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، اس کامیابی پر تنظیم ابناے علیمیہ کی طرف سے دلی مبارک باد ،رب کریم مزید کامیابیاں عطا فرمائے.مذکورہ باتیں پریس ریلیز کر تنظیم ابنائے علیمیہ کے منیجر حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی استاذ و مفتی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی نے نیپال اردو ٹائمز کے نمائندے سے کہیں ۔ حضرت مولاناعبدالرزاق علیمی صاحب عہد طالب علمی ہی سے دینی علوم کے ساتھ دنیاوی علوم کے دلدادہ تھے، ہمشہ سے مادر علمی کے لیے قابل فخر رہے ، یہ نہ صرف ان کی کامیابی ہے بلکہ پوری جماعت علیمیہ کی کامیابی ہے ،
دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی نے پورے ملک کو ایسے لعل و گہر دیئے ہیں جنہوں نے یونیورسٹی کی دنیا میں دھوم مچارکھی ہے ۔ اس سے قبل بھی حکومتی سطح پر ہورہے امتحانات میں جامعہ علیمیہ کے فرزندوں نے اپنا لوہا منوایا تھا، حالیہ دنوں بہار ٹیچر س امتحانات میں تقریبا بارہ علیمی برادران نے اپنی جگہ پکی کی، جس کو دیکھ پوری علیمی برادری میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔
مولانا عبد الرزاق علیمی ساکن فضل آباد تحصیل سرنکوٹ ضلع پونچھ جموں و کشمیر نے ابتدائی تعلیم دارالعلوم رضویہ سلطانیہ سرنکوٹ میں دارالعلوم رضویہ سلطانیہ سرنکوٹ قائد اہل سنت حضرت مولانا مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی اور حضرت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی صاحب قبلہ کی نگرانی میں حاصل کی موصوف نے اعلی تعلیم پانے کے لئے ۲۰۰۷ میں فخر ہندوستان الجامعۃ العلیمیہ جمدا شاہی بستی کا رخ کیا سن ۲۰۱۳مین فراغت حاصل کر کے عصری تعلیم کے لئے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کا رخ کیا جہان گریجویشن کی پھر جامعہ ملیہ کا رخ کیا وہاں سے پوسٹ گریجویشن کی جموں یونیورسٹی سے دوبارہ پوسٹ گریجویشن کی اج الحمدللہ نیٹ جی آر ایف امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے پورے اساتذہ کا والدین اور برادران کا سر فخر سے بلند کیا
۔ الحمد للہ مادر علمی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی کے شیر خوار ہر روز کامرانی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں،دینیات کے ساتھ عصریات میں امتیاز حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں،لاریب یہ فرزندانِ علیمیہ کی محنت وقابلیت کا نتیجہ ہے، ساتھ ہی مادر علمی اور مبلغ اسلام علیہ الرحمہ کا فیض بھی ہے ،فالحمد للہ علی منہ وکرمہ. جملہ علیمی برادران بالخصوص صوبہ جموں کشمیر کے برادران کے لیے یہ حصول یابی باعث افتخار ہے ،ہمیں یقین ہے کہ ہمارے جملہ برادران مزید جدوجہد کرکے اپنے اساتذہ کرام کی آنکھیں ٹھنڈی کریں گے. اس موقع پر اساتذہ علیمیہ و علیمی برادران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،
اس موقع پر تنظیم ابنائے علیمیہ کے صدر حضرت علامہ امید علی صدیقی پرنسپل دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، تاج الفقہا مفتی محمد اختر حسین قادری، حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین قادری مصباحی، مولانا غلام سید علی علیمی علیگ ، مولانا غلام غوث علیمی، مولانا احمد رضا علیمی علیگ، قاری محمد ہاشم علیمی، عبدالقادر علیمی میڈیا انچارج تنظیم ابنائے علیمیہ ، حضرت مولانا امیر الدین علیمی الہاس نگر ممبئی، حضرت مولانا قاری عبدالحمید علیمی گوونڈی ممبئی، حضرت مفتی عطاء المصطفی حشمتی علیمی واپی ،حضرت مولانا حافظ ارشاد احمد علیمی عمر گاٶں، مفتی فاروق حسین مصباحی امام خطیب جامع مسجد شہر پونچھ ,قائد اہل سنت حضرت مولانا سید بشارت حسین صاحب رضوی برکاتی, حضرت مولانا عبدالرشید علیمی بفلیاز، حضرت حافظ محمد نصیر احمدعلیمی پرنسپل دارالعلوم اسلامیہ قادریہ بفلیاز، مولانا مختار احمد علیمی سرنکوٹ، و دیگر علیمی برادران نے دعائیہ کلمات سے نوازتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ۔
عبدالجبار علیمی نیپالی نیپال اردو ٹائمز