Oct 23, 2025 07:51 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ایڈیٹر روحانی سائنس كا روحانی كالم

ایڈیٹر روحانی سائنس كا روحانی كالم

31 Jul 2025
1 min read

ایڈیٹر روحانی سائنس كا روحانی كالم

محترم المقام  عالي جناب بابا  محمد عارف صاحب قبلہ ایڈیٹر روحاني ساينس ممبئ روحاني ساينس میگزین  مطالعه كركے معلوم ہوا کہ  اپ شریعت وطریقت کے جامع ہین۔مجھے عملیات و وظائف مین دلچسپی تھی اور ہے لیکن صاحب اجازت و ریاضت عامل نہ ملنے کی وجہ سے میں نے یہ کام شروع نا کیا  میگزین سے اپ کے بارے میں معلوم ہوا کہ آپ کو مندرجہ ذيل اصفياء وعاملين  سے اجازت وخلافت حاصل ہے۔

(1) امام المنطق و علوم مخفیه و جفر و نجوم امام علم وفن حضرت خواجہ مظفر حسین پورنوی علیہ الرحمہ

(۲) محدث کبیر حضرت علامہ ضیاء المصطفی اعظمی ، اجازت کا شف الاستار شریف

(۳) قمر العلما ابوالیتامی شیخ ابو بکر، بانی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ ، کالی کٹ ، کیرالہ

(4) ماہر علم جفر و عملیات و تعویذات علامہ شبیر حسین چشتی، احمد آباد

(5) صوفی اقبال احمد نوری، مصنف شمع شبشتان رضا

(6) اولا د غوث اعظم حضرت عبد الرحمن ظهیر الدین عبدالله الگیلانی سجادہ نشین متولی در بار غوث اعظم، بغداد شریف ، عراق

(7) حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ اختر رضا خان از هری علیہ الرحمہ، بریلی شریف

(8) حضور شیخ الاسلام محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی، کچھوچھہ مقدسہ

(9) عامل با کمال صوفی حافظ خلیل احمد چشتی علیہ الرحمہ خلیفہ عین اللہ شاہ با با صفوی، چونا بھٹی ممبئی

(10) عالم ربانی قطب مدینہ علامہ شیخ تبر مهدی شاذلی، مدینہ شریف

(11) حضور مفتی عبد الحلیم اشرفی ناگپوری علیہ الرحمہ سرپرست دعوت اسلامی ، ہند

12) 

(13) ہم شبیہ مفتی اعظم ہند، امین شریعت علامہ سبطین رضا خاں قادری رضوی  علیہ الرحمہ، ایم پی

(14) زنده ولی چاند پاشا قادری، اوائی شریف، کرناٹک

(15) استاذ العاملین شیخ دارمی، کیرالہ

 

16) شیخ الحدیث مفتی بلال احمد ظفری نوری، پورنیہ، بہار

(17) نور العلماء عبد القادر، شیخ الجامعہ سعدیہ، کیرالہ

(18) پیر طریقت شفیع با با نقشبندی ، سلسلہ نقشبند یه سیلانی با با علیه الرحمه

(19) پیر طریقت سعید صابری، سلسلۂ چشتیہ صابریہ، یوپی

(20) پیر طریقت، ماہر علوم مخفیہ اُستاذ العاملین غلام سرور شباب جهانگیری ، اوکاڑہ، پنجاب، پاکستان

(21) صوفی الشاه طارق احمد عارف شاذلی قادری نقشبندی ابوالعلائی جهانگیری چشتی صابری

 سوال نمبر 1  پیر صاحب   اپ سے مودبانہ گزارش هے کہ عملیات ووضائف پر عمل کرنے کے لئے مجھے  اپنے مفید وقیمتی مشورن سے نوازین۔عین نوازش ہوگی ۔صابر علی نظامی تولہوا کپلوستو نیپال ۔

الجواب   نمبر 1۔ سر زمین نیپال سے شائع ہونے والے ھفت روزہ اُردو ٹایمز کے سرپرست اعلی و چیف ایڈیٹر صاحبان بالخصوص محب گرامی مولانا نور محمد خالد مصباحی کا شکر گزار ہوں كہ ان لوگوں نے ہفت روزہ اُردو ٹائمز نيبال  میں بعنوان: ایڈیٹر روحانی ساینس کا روحانی کالم بشكل سوال وجواب: مختص کیا ہےاور مجھ فقیر سے پوچھے گئے روحاني سوالات کےجوابات کو عامة ا لمسلمين کے نفع کے لیے اردو ٹائمز نیپال میں شائع کرنے کا ارادہ کیا  ہے فی زماننا علماء مشائخ کو روحانیت کا علم سیکھنا بے حد ضروری ہے کیونکہ دیوبندی ۔رافضي .وغیرہ اسی کے ذریعہ عوام اہلسنت کا علاج ومعالجہ کرکے اپنے قریب کر تے ہیں پھر انہیں بد عقیدہ بنا دیتے ہین   

جناب صابر علی نظامی صاحب تولہوا نیپال اپ کو عملیات وظائف پر عمل پیرا ہونے کے لیے مندرجہ ذیل اصول وضوابط پر عمل کرنا لازمی ہوگا ان اصول وظوابط کے بنا اگر عملیات ووظائف کیے جائیں  کےتورجعت کا اندیشہ ہے اور اگر رجعت ہوگئی تو فائدہ کے بجائے الٹا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جب تک کہ رجعت کو توڑا نا جاے 

(1 )کوئی بھی عمل عامل کے اجازت  کے بغيرنا کریں 

نمبر 2۔ وقت مقررہ  پر روزانہ وظيفہ پڑھیں۔ اگے پیچھے نا پرھین

نمبر 3۔ دورانِ تلاوت کسی سے بات چیت نا کریں 

نمبر 4۔ عملیات وظائف تنہائی میں کریں ۔ 

نمبر 5۔ مرد 41 دن اور عورت  21 دن عمل کر ہے ۔ درمیان میں چھوڑنے پر رجعت کا اندیشہ ہے

نمبر 6۔  عورت عمل حیض ختم ہوتے ہی شروع کر دے تاکہ 21 دن پورا ہو جاے اور اگر ایسا نہیں کرے گی تو تاثيرکم ہونے کے ساتھ رجعت کا بھی اندیشہ ہے

نمبر 7۔ کسی  بھی عمل میں دوران عمل روکاوٹ ہو  تو جس عامل نے عمل کی اجازت دی ہے اسی سے  رجوع کریں 

نمبر 8۔ کوئی بھی عمل گوگل یا  یوٹیوب  سے نکال کر اپني مرضی سے نا کریں  ورنہ تو بہت سی دوائیں میڈیکل اسٹور پر موجود ہوتی  ہیں پھر ڈاکٹر صاحب  کی کیا ضرورت ہے بلا تمثيل وظيفه كاحال ہے۔

نمبر 9۔ دورانِ وظیفہ کوئی رکاوٹ یا مجبوری اجاے تو عمل کو ادھورا نا چھوڑیں بلکہ عمل کو پورا کرکے ہی  اٹھیں۔ 

نمبر 10۔  پانی پاس رکھکر عمل کرین  کیونکہ دورانِ عمل اگر کسی جلالی عمل سے غصہ آجاے تو پانی سے سر منہ کو بھگو لین کیونکہ غصہ مثل آگ ہے اور پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔ 

نمبر 11۔ وظیفہ پڑھتے پڑھتے جسم اور سر بھاری ہو جاے تو وظیفہ کو دو منٹ کے لیے روک دیں پھر ہاتھ پاني میں بھگو کر جسم اور سر پر پھیر دیں تو بھاری پن ہٹ جائے گا اور پھر آگے وظیفہ مکمل کریں۔ 

نمبر 12۔ ایک ہی جگہ پر دو دو وظیفہ نا کریں اگر مجبوری میں کرنا ہی پڑے تو درمیان میں پانچ منٹ کا فاصلہ ضرور رکھیں۔ 

نمبر 13 وظیفہ ختم ہونے کے بعد عامل کی ہدایت پر صدقہ لازمی ادا کریں اگر ہوسکے  توپاؤ بھر چینی لیکر چینوٹییوں کے لیے درخت کے تنے پر یا چھت پر ڈال دیں۔ 

السلام علیکم عزت مآب حضرت علامہ پیر طریقت ڈاکٹر محمد عارف صاحب قبلہ 

سوال نمبر 2۔ میری پریشانی یہ ہے کہ میری اولاد نا لائق ہے، اس کے لیے میں بہت پریشان ہوں ، اس کے لیے کوئی صدری عمل بتادیں۔ مولا تا کمیل اشرفی ، بسکھاری یوپی

فی زمانہ تقریباً ہر بندہ اپنی اولاد کی وجہ سے پریشان ہے کہ بات نہیں مانتی توجہ نہیں دیتی ۔ کوئی بھی کام کہا جائے تو ٹالنے کی کوشش کرے گی۔ کچھ نا فرمان تو ایسے بھی دیکھنے سننے میں آئے جو بد بخت اپنے والدین کو گالیاں تک دیتے ہیں اور بعض تو اس قدر بد بخت اور سیاہ القلب واقع ہوئے ہیں کہ والدین پر ہاتھ تک اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے الامان والحفیظ۔ جتنے لوگ بھی ہمارے پڑھنے والے ہیں یاد رکھیے گا دنیا میں جتنے بھی رشتے ہیں سب معتبر ہوں تو ہوں مگر والدین کا رشتہ ان سب سے ارفع و اعلیٰ ہے۔ اگر والدین ناراض ہیں تو جان لیجیے آپ نے دنیا میں کچھ کمایا یانا کمایا، نار جہنم اور ہمیشہ کی رسوائی وذلت ضرور کمائی ہے۔ اس لیے احباب اگر خدانخواستہ آپ کے والدین ناراض۔۔ 

هیں تو ابھی جلدی سے جلدی جس طرح بھی ممکن ہے انہیں راضی کر لیں۔ اس پر ان شاء اللہ پھر كبھی تفصیل سے لکھیں گے۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے والدین کا فرمانبردار بنائے ۔ آمین

اب آتے ہیں ان والدین کی طرف جو نا فرمان اولاد کی طرف سے پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔

جس بیٹے یا بیٹی کی طرف سے پریشان ہوں اس کے نام کے اعداد نکالے نا سمجھ آئے تو نام ہمیں لکھ کر دیں ) اور اس میں اذان کے مکمل الفاظ کے اعداد شامل کر کے نقش مربع چاندی کی تختی پر تحریر کر کے اپنے پاس محفوظ رکھیں، وقتا فوقتا پانی میں بھگو کر نا فرمان کو پلاتے رہیں۔ رات کو جب گہری نیند میں ہو تو سیدھی طرف کھڑے ہو کر مکمل اذان اور الٹی طرف مکمل اقامت پست آواز میں پڑھیں کہ جاگ نہ جائے ۲۱ رون کا عمل ہے نہایت مجرب اور بارہا کا آزمایا ہوا ہے۔دفن شدہ تعویذات وگڑھت نکالنے کا خاص عمل عامل با کمال کا شف محترم شیخ الوظائف حکیم ڈاکٹر ماہر علوم مخفیہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ 

سوال نمبر 3 میں کافی پریشان ہوں ، آپ کے رسالے میں ایک عمل استخارہ کا پڑھ کے سویا خواب میں کوئی کہہ رہا تھا کہ آپ پر جادو کیا ہواہےگھر میں کچھ دفن ہے۔ آپ برائے مہربانی جادو نکالنے کا عمل بتائیں۔ مولانا وارث ملير كوتلہ پنجاب 

الجواب نمبر 3۔ آپ کی خدمت میں اپنے آزمودہ عملیات پیش کر رہا ہوں ۔

عمل نمبر 1 : ہر مرض، ہر دکھ، ہر غم کے لیے سریع الاثر عمل تحریر کر رہا ہوں ، تاکہ قارئین روحانی سائنس اس سے مستفید ہوں۔

آزمائیں جس کا دل چاہے۔آپ ایک سرکنڈ ( جسے پنجابی میں کانا کہا جاتا ہے ) لے لیں اور اس کو چیر کر نصف کر لیں ۔ لمبائی کے رخ چیر لیں اور پھر ایک بالشت دو انگلی کی لمبائی رکھ کر مریض کے سامنے بیٹھ کر عمل پڑھنا شروع کریں۔ اگر مریض دور ہو تو تصور کر کے پڑھیں اور عمل چار بار پڑھ کر مریض اور کانا پر پھونک ماردیں اور سرکنڈ ( کانا) کو مریض کے سرہانے رکھ دیں ، تین گھنٹے کے بعد ملاحظہ کریں کا نالمبائی میں ضرور کچھ نہ کچھ بڑھ جائے گا، ایک بالشت دو انگلی کو لمبائی رکھ کر باقی زائد کا نا کاٹ دیں اور پھر بدستور عمل پڑھ کر دم کرنے کے لیے رکھ دیں ۔ جس قدر کا نا کٹ جائے گا اتنا ہی مرض گھٹ جائے گا ۔ جب کا نا بڑھنا رک جائے گا تو سمجھ لیں شفائے کامل عطا ہوئ ہے ! اگر ابتدا سے کانا نہ بڑھے اور پورا ایک بالشت دو انگلی ہی رہے تو یہ مریض کے لیے خطرناک علامت ہے، گو یا شفا یابی کی امید کم ہے۔ بندہ یہ عمل آج تک بطور استخارہ کر رہا ہے اور اس سے مستفید ہورہا ہے۔ اگر کا نا بڑھ جائے گا تو کام ہو جائے گا، اگر کانا نہ بڑھے تو کام نہیں ہوگا۔ بدستور عمل پڑھ کر اپنے کام کا ارادہ کر کے کانا پر دم کریں اور کا ناکسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں ، تین گھنٹے کے بعد دیکھ لیں کہ کا نا بڑھا ہے یا نہیں، پھر نتیجہ اخذ کر لیں۔ ایسے عملیات کتابوں میں نہیں ہوتے ہینوں میں ہوتے ہیں۔

وضو کر کے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف درمیان میں چار بار سورہ ناس پڑھیں مگر اس طرح کہ جس جگہ ناس کا لفظ آئے تو ناس ناس تین بار کہے مثلا قل اعوذ بر اب الناس ناس ناس ناس على هذا الناس.

عمل نمبر ۲ : سورہ فاتحہ شریف کا عمل :

ہر مرض سے شفا کے لیے آپ باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف ، پھر آپ عمل اس طرح شروع کریں کہ پہلے تین مرجہ بسم الله الرحمن الرحیم ، پھر ایک دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھیں ۔ آپ نے اسی طرح سورۂ فاتحہ ایک سو ایک بار پڑھنی ہے۔ ہر بار تین دفعہ۔    بسم الله الرحمن الرحیم شروع میں۔ آپ پھر مریض پردم کریں یا سادہ پانی پرپھونک مار کر مریض کو پلائیں۔ ان شاء اللہ شفا ینی ہوگی۔ اگر شظام ریض کے مقدر میں نہ ہے تو مل مل نہ ہوگا۔ پھر بھی گوش کرکے عمل ضرور مل کر یں۔ اگر خو نہ کر سکیں تو کس حافظ قرآن سے

پڑھالیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔

عمل نمبر ۳: دفن شده تعویذ نکالنا:

اگر کسی کے گھر میں کسی نے تعویذ بحر وغیرہ دفن کیا ہوا ہے اسے نکالناضروری ہوتو سورہ تکویر (پ: ۳۰) پڑھے۔ رات کو با ضوسوتے وقت پڑھے صرف ایک دفعہ ان شاء اللہ تعالی اس جگہ کا الہام خواب میں ہو جائے گا یا دفن شدہ تعویذ خود نکل آئے گا ۔ ان شاء اللہ نقصان بھی نہ پہنچے گا۔

بابا عارف سیلانی نیو ممبئی مہاراشٹر انڈیا نوٹ: براے کرم کوئ صاحب فون كال نا کرینگے واتساپ پر ہی میسیج ڈالدینگے۔اپ کے روحاني سوالات اور ميرے جوابات۔واتساپ نمبر 

8976289786+91

:roohanienterprises2112@gmail.com

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383