Oct 23, 2025 04:36 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
اسرائیلی فوج کا غزہ کیلئے امداد لےجانے والے قافلہ پر حملہ

اسرائیلی فوج کا غزہ کیلئے امداد لےجانے والے قافلہ پر حملہ

02 Oct 2025
1 min read

اسرائیلی فوج کا غزہ کیلئے امداد لےجانے والے قافلہ پر حملہ

لندن: (ایجنسیز) اسرائیلی فوج نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی اہلکار قافلے میں شامل ایک جہاز میں داخل ہوگئے ہیں اور تمام ارکان کو اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ فلوٹیلا پر موجود افراد کے مطابق اسرائیلی فوج نے 'الما' اور 'سائرس' نامی کشتیوں کو گھیر لیا ہے۔ اس سے قبل گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے جہازوں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلوٹیلا کو ریڈیو کے ذریعے خبردار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلوٹیلا کو کہا گہا ہے کہ اگر وہ غزہ کو امداد پہنچانا چاہتے ہیں تو اپنا رخ اشدود کی بندرگاہ کی جانب موڑلیں جہاں سے امداد کو غزہ پہنچادیا جائے گا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلوٹیلا تک پہنچگئی ہے اور فلوٹیلا کو راستہ تبدیل کرنے کا کہا جارہا ہے، اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہیکہ فلوٹیلا وار زون میں داخل ہو رہا ہے۔ فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تیاغو اویلا نے اپنے جہاز سے بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ہم اپنے مشن کے ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت ہم ان (اسرائیل) کی فوجی ناکہ بندی کے قریب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ اسرائیلی جہازوں کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے، جو اسرائیلی وزارتِ خارجہ اور میڈیا کی اُن اطلاعات سے مطابقت رکھتی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ آج رات ہمارے اس مشن کو غیرقانونی طور پر روکا جائے گا، حالانکہ ہمارا مقصد محاصرہ توڑنا اور ایک انسانی راہداری قائم کرنا ہے۔ فلوٹیلا پر موجود عرب صحافی کے مطابق کم از کم 12 مشتبہ اسرائیلی جہاز ان سےتقریباً 4 بحری میل کے فاصلے پر ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ جہاز کس رفتار سے بڑھ رہے ہیں یا صرف فلوٹیلا کو روکنے کے لیے رکاوٹ کے طور پر کھڑے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل گلوبل صمود فلوٹیلانے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ بیڑہ اس وقت غزہ سے 118 بحری میل کے فاصلے پر ہے، جو اس مقام سے صرف8 میل دور ہے جہاں جون میں امدادی جہاز 'میڈلین' پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کرلیا تھا۔ ترک خبر رساں ادارے سے فلوٹیلا کے ایک جہاز پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے اس وقت تک 15 کے قریب کشتیوں پر قبضہ کر لیا ہے جن پر درجنوں کارکنان اور صحافی سوار تھے، جن میں "الجزیرہ مباشر" کی صحافی حیات اليمانی بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق باقی کشتیوں پر بھی کنٹرول کا سلسلہ جاری رہے گا۔ الصمود قافلہ جو سرزمین انبیاء کی جانب  رواں دواں ہے اس قافلے میں  44ممالک کے 497 افراد شامل ہیں۔ سب سے زیادہ شرکاء رکھنے والے ممالک:

ترکی: 56اسپین: 49اٹلی: 48تیونس: 28ملیشیا: 27یونان: 26امریکا: 22جرمنی: 19الجزائر: 17آئرلینڈ: 16

برطانیہ: 15برازیل: 14فرانس: 33 پاکستان :4۔۔۔۔۔۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383