Oct 23, 2025 07:51 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
وزیر اعظم کار کی نے عبوری حکومت میں توسیع کی، چارنئے وزراءشامل،صدر نے دلایا حلف

وزیر اعظم کار کی نے عبوری حکومت میں توسیع کی، چارنئے وزراءشامل،صدر نے دلایا حلف

25 Sep 2025
1 min read

وزیر اعظم کار کی نے عبوری حکومت میں توسیع کی، چارنئے وزراءشامل،صدر نے دلایا حلف

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

کاٹھمانڈوعبوری حکومت کی وزیر اعظم سشیلا کارکی کی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے چار نئے مقرر کردہ وزراء نے پیر کو حلف لیا۔نیپال کی وزیر اعظم سوشیلا کارکی نے پیر کو عبوری حکومت کی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے چار نئے وزراء کو شامل کیا اور اب یہ کل تعداد سات ہو گئی۔وزیر اعظم سشیلا کارکی کی سفارش کی بنیاد پر صدر رام چندر پوڈیل نے انیل کمار سنہا، مہاویر پن، سنگیتا کوشل مشرا، جگدیش کھرل، اور مدن پریار کو نئے وزیر مقرر کئے۔ صدر رام چندر پاڈیل نے شیتل نواس میں ایک خصوصی تقریب میں انہیں حلف دلایا۔انیل کمار سنہا نے صنعت قانون اور زمین کی تصفیہ کے وزیر پن کو تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے اصلات اوزیرجگدیش کھرل کو مووراطلاعات کے وزیر اور پریار نے وزیر زراعت کے طور پر حلف لیا۔وزیر صحت بننے کے لیے ایڈیشنل ہیلتھ سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے والی ڈاکٹر سنگیتا مشرا کو تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد آخری لمحات میں حلف برداری کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ وزیر اعظم سوشیلا کارکی نے اتوار کو صدر پاوڈل سے سفارش کی تھی کہ ڈاکٹر مشرا کو وزارت صحت میں تعینات کیا جائے۔اس کے ساتھ اب وزیر اعظم سشیلا کارکیکی کابینہ میں سات وزیر ہیں۔چار نو مقرر کردہ وزراء کے علاوہ وزیر صحت کے عہدے کے لیے ڈاکٹر سنگیتا کوشل مشرا کے نام کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم، ان کی تقرری کو اس وقت روک دیا گیا جب کمیشن برائے انویسٹی گیشن آف ابیوز آف اتھارٹی نے وزیر اعظم کے دفتر کو مطلع کیا کہ مشرا کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے قریب ہے اور جلد ہی مقدمہ درج کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383