جامعہ اہلسنت حنفیہ فیضانِ رضا: مختصر تعارف
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے"
— علامہ اقبال
واپی کی بابرکت سرزمین پر قائم جامعہ اہلسنت حنفیہ فیضانِ رضا دین و ملت دونوں میں بے مثال خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہاں طلبہ و طالبات کی تربیت، مکتب، انگلش اسکول، شعبہ نسواں اور خصوصی عالمہ کورس (اردو دینیات ڈپلومہ) کے ذریعے علم و تربیت میں اعلیٰ معیار قائم کیا گیا ہے۔
ادارے کا درس و تدریس
ادارے کے درس و تدریس کا نظام حضرت علامہ مفتی عبد العزیز صاحب قبلہ مصباحی جمالی کی صدارت میں بحسن و خوبی جاری ہے۔
چوں کہ کسی بھی ادارے یا تنظیم کی کامیابی اس کے اراکین سے ہوتی ہے جس میں صدر اس کامیانی کی
ضمانت ہوا کرتا ہے تربیت اور بنیادی تعلیم حضرت علامہ سعید اللہ صاحب قبلہ علیمی برکاتی کی نگرانی میں دی جاتی ہے۔، چوں کہ اس ادارے کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ یہا ں تعلیم کے ساتھ تربیت کا خاص خیال کیا جاتا ہے ۔
دیگر اہم اساتذہ جو شبانہ روز طلبہ و طالبات کی دینی و عصری تعلیم میں سرگرم ہیں:
حضرت مولانا فاروق صاحب قبلہ مصباحی (مکتب کے پرنسپل)حضرت مولانا ذکر اللہ صاحب قبلہ
حضرت مولانا صوفی عمران کاشف جامعی صاحب قبلہحضرت مولانا سعید احمد صاحب قبلہ مصباحی
حضرت مولانا غلام جیلانی صاحب قبلہ مصباحی
قاری شمیم صاحب قبلہ علیمی – انگلش اسکول
سید عمار صاحب – آفس انچارج
ان اساتذہ کی محنت، نظم اور لگن ادارے کی تعلیم اور تربیت کو اعلیٰ معیار تک لے جا رہی ہے۔ دیگر متعدد اساتذہ بھی ادارے کی خدمت میں سرگرم ہیں
، جنہوں نے طلبہ و طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت کو فروغ دیا ہے۔
اس طرح دیگر کئی معلم و معلمات بھی ادارے کی ترقی اور طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جن کا ذکر یہاں ممکن نہیں ہو سکا۔
تعلیم کے ساتھ خدمتِ خلق
ادارہ مستحق اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن دیتا ہے، غریب بچیوں کی شادی میں مالی تعاون کرتا ہے اور ضرورت مند انسانوں کے لیے مفت راشن فراہم کرتا ہے۔ یہ اقدامات ادارے کے خلوص اور ہمہ گیر خدمات کا عملی ثبوت ہیں۔
قیادت و قربانی
در اصل ہر تنظیم یا ادارے کا اقبال اسی وقت بلند ہوتا ہے جب اس کے قائد اپنے اندر بذات خود انقلاب پیدا کرنے کا جنون رکھتا ہو صدرِ اعلیٰ الحاج محمد عیسی صاحب ادارے کی قیادت میں بصیرت اور خلوص کے ساتھ ہر قدم پر رہنمائی کر رہے ہیں۔
ناظمِ اعلیٰ الحاج توفیق خان صاحب کی انتھک محنت، لگن اور قربانی ادارے کی ہر سرگرمی کو اعلیٰ معیار تک لے جاتی ہے۔ ان کی سادگی، خلوص اور ایمانداری ادارے کے لیے حقیقی روشن مثال ہیں۔
اسی طرح رضا ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیف سیٹھ نصراللہ خان صاحب کی تعاون اور خدمت ادارے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ جامعہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے دین و ملت کی خدمت میں سرخرو رکھے۔مذکورہ اطلاعات مختصرا جامعہ کے لائق و فائق استاذ ماہر شعر سخن، ادیب شہیر مخلص العلما حضرت مولانا امیر الدین شیرانی صاحب نے نیپال اردو ٹائمز کے نمائندے سے فون کے ذریعے دی اور انہوں نے اس ادارے کی تفصیل آئندہ شمارے میں قارئین کران کی بارگاہ میں حاضر خدمت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ، یہ ادارہ اپنے آپ میں گجرات کی سرزمین پر کسی انقلاب سے کم نہیں ہے ۔